پاکستان فورم منطقہ شرقیہ سعودی عرب کے وفد نے سفیر اسلامی جمہوریہ پاکستان میجر جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر سے ریاض سعودی عرب میں ملاقات کی 460

پاکستان فورم منطقہ شرقیہ سعودی عرب کے وفد نے سفیر اسلامی جمہوریہ پاکستان میجر جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر سے ریاض سعودی عرب میں ملاقات

(الدمام سردار صغیر برقی ،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ )

وفد کی قیادت صدر پاکستان فورم یعقوب سیفی کررہے تھے جبکہ چوہدری صدیق سینئر نائب صدر پاکستان فورم اور انجئیر اسعد فخرالدین نائب صدر کشمیر فورم بھی شامل تھے۔
وفد نے سفیر پاکستان کو ذمہ داریاں سنبھالنے اور حج کی مبارک دی، خوش آمدید کہا اور ہاہمی تعاون کی پیشکش کی۔ صدر پاکستان فورم نے پاکستان فورم کی تین دہائیوں پر مشتمل پاکستانیت، پاکستان کمیونٹی اور وطن عزیز کے خدمت کے حوالے سے تفصیلات سفیر پاکستان کے سامنے رکھیں ۔موجودہ کمیونٹی ویلفئیر سروسز و دیگرپروجیکٹز کی تفصیلات بھی شئیر کی گئیں ۔
یوم پاکستان کے حوالے سے منطقہ شرقیہ کے پروگرام شرکت کی دعوت دی گئی جو سفیر پاکستان نے خوش دلی سے قبول کی اور آمادگی کا اظہار کیا
سفیر پاکستان نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے اس امر پر خوشی کا اظہار کیا کہ پاکستانی کمیونٹی میں سنجیدہ فکر اور پروفیشلنز پر مشتمل “پاکستان فورم “ تیس سالوں سے جو خدمات سر انجام دے رہا ہے وہ قابل ستائش ہیں ، قومی مقاصد کے حصول میں یہ پلیٹ فارم ہمیشہ معاون رہا ہے اور آئندہ بھی ملکر ہم اپنے وطن کی حوالے سے کام کریں گے
کمیونٹی کے مسائل ، مستقبل کے مختلف منصوبہ جات اور پاکستان کے مفادات کے بہتر تحفظ کے لئے ملکر کام کرنے کے حوالے سےمختلف شعبہ جات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، تجاویزات بھی دیں گئیں اور مستقبل میں ملکر کام کرنے میں اتفاق رائے پایا گیا جس میں سکلز ڈیولپمنٹ ، جابز، قومی مقاصد کو بہتر طور پر میڈیا پر پروجیکٹ کرنا،کمیونٹی کی بہتر انداز میں خدمت و دیگر شعبہ جات شامل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں