سعودی عرب میں خیبر پختونخواہ کے ایم این اے صاحبزادہ صبغت اللہ کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی 255

سعودی عرب میں خیبر پختونخواہ کے ایم این اے صاحبزادہ صبغت اللہ کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی

لال زمین خان تاران:پی این پی نیوز ایچ ڈی

جس میں پاکستانی کمیونٹی ،سعودی اور قبائل کی تقریباً سب جماعتوں کی شخصیات شریک تھیں.جس کی صدارت عمرا خان، لال زمین خان تاران اور سید حاجی نے کی. .
تقریب سے ایم این اے صاحبزادہ صبغت اللہ کا کہنا تھا کہ نظریہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے جسکی بدولت پاکستان وجود میں آیا اور آج کے اس دور میں ملک کو مستحکم بنانے اور قوم کو متحد کرنے کے لیے نظریہ پاکستان کو اجاگر کرنے بلکے اس پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان کی موجودہ اور آنے والی نسلیں ایک ترقی یافتہ پاکستان میں زندگی گزار سکیں .

تقریب سے عمرا خان اور لال زمین خان تاران کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک عظیم نعمت ہے اس کی بہتری کے لیے ہمیں چاہیے کہ سیاسی اختلافات کو بھلا کر آگے بڑھیں تاکہ ملک سیاسی اور جمہوری طور پر مضبوط ہو اور ادارے آئین کے مطابق کام کریں جس سے بہتری کے آثار نمایاں ہونگے.
دیگر مقررین میں ملک سید حاجی، شیخ حادی، ملک بھار محمد .،بخت شیر، ضمیر خان ، اجبر خان،امیر اتمان خیل،ملک شیر وردک، اور جمیع اللہ خان نے بھی خطاب کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں