دیر بالا میں ورکرز کنونشن کے انعقاد پر تحریک انصاف کے نائب صدر شیر افضل مروت کے خلاف مقدمہ درج 188

دیر بالا میں ورکرز کنونشن کے انعقاد پر تحریک انصاف کے نائب صدر شیر افضل مروت کے خلاف مقدمہ درج

سٹاف رپورٹ (تازہ ترین اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

دیر بالا میں ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کی ہوئی تھی جس کے تحت جلسے، جلوس پر پابندی تھی، اس کے باجود تحریک انصاف کی جانب سے ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا، اس دوران کارکنان اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ورکرز کنونشن سے عمران خان کے وکیل اور پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر شیر افضل مروت نے خطاب کیا۔ ورکرز کنونشن کے دوران پولیس کے ساتھ جھڑپ کے معاملے پر پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر شیر افضل مروت، سابق ایم پی اے فضل حکیم اور دیگر کے خلاف تھانہ واڑی میں پی پی سی 188 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں