جھوٹی خبریں پھیلانے کے الزام میں بھارتی صحافی ارناب گوسوامی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا 121

جھوٹی خبریں پھیلانے کے الزام میں بھارتی صحافی ارناب گوسوامی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

اسٹا ف رپورٹ :پی این پی نیوز ایچ ڈی

بھارتی میڈیا کے مطابق ارناب گوسوامی کے علاوہ حکمراں جماعت بی جے پی کے شعبہ آئی ٹی کے سربراہ امیت مالویہ پر بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ارناب گوسوامی اور امیت مالویہ پر جھوٹی معلومات پھیلانے کا مقدمہ انڈین یوتھ کانگریس نے درج کرایا ہے۔درخواست گزار کی جانب سے کہاگیا ہے کہ مالویہ اور گوسوامی نے دانستہ طور پر جھوٹی معلومات پھیلانے کی مجرمانہ منصوبہ بندی کی.
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی میں بھارتی صحافی ارباب گوسوامی بی جے پی حکومت کا جھوٹا پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف رہے اور غلط خبریں پھیلا کر ناصرف عوام کو بھارتی عوام کو گمراہ کرتے رہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی مذاق بنتے رہے.
گزشتہ روز بھی ارناب گوسوامی کو اس وقت سبکی کا سامنا کرنا پڑا جب ان کے پروگرام میں شرکت کے لیے آئیں جارج ٹاؤن یونیورسٹی کی معروف پروفیسر آف سکیورٹی اسٹڈیز کرسٹین فیئر شو چھوڑ کر چلی گئیں۔

کرسٹین فیئر نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ اُنہوں نے شو میں ہونے والی جنگجوانہ بکواس کی وجہ سے ایسا کیا، شو میں ہر کوئی چیخ رہا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں