آج کے کالمزبین الاقوامی کالمزفیچر کالمزکالمز
اپنے دکھ بتانے کی کوشش کرتا ہے
سیدہ نمیرہ محسن شیرازی :پی این نیوز ایچ ڈی
ابھی تو وہ بولتا ہے
اپنے دکھ بتانے کی کوشش کرتا ہے
اور تم
سنتے نہیں
ایک روز آئے گا
جب رب تمہارا چیختا منہ
مغلظات ابلتا منہ
اپنے ہاتھ سے بند کردے گا
اور تمہیں ایک خلقت کے سامنے
اس کی بات سنوائے گا
مگر
وہاں
اس کے پاس
تمہارے لئے کوئی معافی نہیں ہو گی
اذیت کی سرد رات
گزر چکی ہو گی
تمہارا ظلم
مکمل یو چکا ہو گا
اور اس کا صبر
قبول ہو چکا ہو گا



