انٹرویواہم خبریںپاکستانتصاویر اور مناظرسیاستملٹی میڈیا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں پر اخلاقی تنقید کی اپیل

اسٹاف رپورٹ :پی این نیوز ایچ ڈی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ جہاں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) غلط ہو وہاں اخلاقی حدود میں رہتے ہوئے اس پر تنقید ہونی چاہیے، تاہم تنقید کا یہی معیار مسلم لیگ (ن) اور دیگر سیاسی جماعتوں کے لیے بھی ہونا چاہیے۔

لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلاف جمہوریت کا حسن ہے، مگر اس اختلاف کو تہذیب اور شائستگی کے دائرے میں رہ کر ظاہر کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے خلاف جو اقدامات کیے جا رہے ہیں، ان پر تمام سیاسی و سماجی حلقوں کو آواز بلند کرنی چاہیے اور حق و سچ کا ساتھ دینا چاہیے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ سیاسی انتقام کسی بھی مسئلے کا حل نہیں اور اس طرزِ عمل سے نہ صرف جمہوری اقدار کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ عوام کا نظام پر اعتماد بھی متزلزل ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت جن چیلنجز سے دوچار ہے، ان کا تقاضا ہے کہ تمام سیاسی قوتیں برداشت، مکالمے اور آئینی حدود کے اندر رہتے ہوئے کردار ادا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے