اہم خبریںبین الاقوامیبین الاقوامی خبریں

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سماجی تنظیم پاکستان رائٹرز کلب ریاض کے زیرِ اہتمام بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے 149 ویں یومِ پیدائش کے موقع پر ایک مقامی ہوٹل میں شاندار اور پُروقار تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب کی صدارت کلب کے صدر انجینئر نوید الرحمن نے کی، جبکہ مہمانِ خصوصی ڈاکٹر تعظیم حسین تھے۔

رپورٹ: زبیر خان بلوچ

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سماجی تنظیم پاکستان رائٹرز کلب ریاض کے زیرِ اہتمام بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے 149 ویں یومِ پیدائش کے موقع پر ایک مقامی ہوٹل میں شاندار اور پُروقار تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب کی صدارت کلب کے صدر انجینئر نوید الرحمن نے کی، جبکہ مہمانِ خصوصی ڈاکٹر تعظیم حسین تھے۔
پروگرام کی میزبانی ڈاکٹر فرح نادیہ اور یوسف علی یوسف نے کی، جبکہ تقریب کا آغاز اسامہ کی پُراثر تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا۔
اس موقع پر راشد محمود نے اپنے خطاب میں قائداعظم محمد علی جناحؒ کی زندگی، جدوجہد اور قیامِ پاکستان میں ان کے تاریخی کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
زبیر بھٹی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ عہد کرنا چاہیے کہ ہم وطنِ عزیز کی آزادی، ترقی اور کامیابی کو برقرار رکھتے ہوئے اسلامی تعلیمات اور قائداعظم کے خوابوں کے مطابق پاکستان کو ایک عظیم تر ملک بنائیں گے۔
ڈاکٹر طاہرہ نے اپنی تقریر میں کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ ایک عظیم انسان تھے، ہمیں ان کا نام ہمیشہ عزت و احترام سے لینا چاہیے اور نئی نسل کو ان کی شخصیت اور خدمات سے آگاہ کرنا چاہیے۔
صدرِ محفل انجینئر نوید الرحمن نے کہا کہ نوجوان نسل ملک کا مستقبل ہے، اور انہیں قیامِ پاکستان کی تاریخ اور نظریۂ پاکستان سے بھرپور آگاہی حاصل ہونی چاہیے۔
تقریب میں بچوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔ ماحد احمد اور اریبہ عاصم نے قائداعظم محمد علی جناحؒ پر تقاریر پیش کیں، جبکہ عویس نے ملی نغمے سنا کر حاضرین سے خوب داد وصول کی۔
اس موقع پر ایک شاندار مشاعرے کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں نامور شعرا راشد محمود، سلیم کاوش، منظر حمدانی، عثمان منور، عنیب ارشد اور مزمل بانڈے نے اپنے کلام سے محفل کو چار چاند لگا دیے۔
تقریب کے اختتام پر صدر انجینئر نوید الرحمن اور نائب صدر زبیر بھٹی نے ڈاکٹر فرح نادیہ، یوسف علی یوسف اور کلب کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا۔
بعد ازاں ڈاکٹر فرح نادیہ نے کلب کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور قائداعظم محمد علی جناحؒ کی قومی خدمات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
آخر میں بچوں نے ملی نغمے اور قومی ترانے پیش کیے، جس سے پوری تقریب حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہو گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے