انٹرویواہم خبریںبین الاقوامیبین الاقوامی خبریںپاکستانتصاویر اور مناظردلچسپ و عجیبسیاستملٹی میڈیا

مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کا عون چوہدری اور احسان الحق باجوہ کے اعزاز میں عشائیہ

سعودی عرب رپورٹ : عالم خان مہمند پی این نیوز ایچ ڈی

مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کی جانب سے وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانی عون چوہدری اور پارلیمانی سیکرٹری چوہدری احسان الحق باجوہ کے اعزاز میں ایک پُروقار عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر سعودی عرب میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے سینیئر نائب صدر خالد اکرم رانا نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور پارٹی کی جانب سے ان کی خدمات کو سراہا۔ عشائیے میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی صاعد عزیز نے خصوصی شرکت کی، جبکہ مختلف سماجی، سیاسی اور کاروباری شخصیات بھی موجود تھیں۔
تقریب میں زاہد لطیف سندھو ناصر محمود آرائیں، انجینئر ارشد بھٹی، رانا محمد اشرف، رانا سلطان محمود، سردار شعیب، میاں طارق سمیت کمیونٹی رہنماؤں نے شرکت کی

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر عون چوہدری اور پارلیمانی سیکرٹری چوہدری احسان الحق باجوہ نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل، ان کے حل اور حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء نے قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور اوورسیز کمیونٹی کے لیے مزید عملی اقدامات کی امید ظاہر کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے