انٹرویواہم خبریںبین الاقوامیبین الاقوامی خبریںپاکستانشوبز

جدہ میں ریڈ سی فلم فیسٹیول میں پاکستان اپنی پہلی شرکت کرنے جا رہا ہے

رپورٹ زبیر خان بلوچ : پی این نیوز ایچ ڈی

جدہ میں ریڈ سی فلم فیسٹیول میں پاکستان اپنی پہلی شرکت کرنے جا رہا ہے،اس پیش رفت کا سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے نہایت جوش و خروش سے خیرمقدم کیا ہے واضح رہے کہ یہ شمولیت ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے عین مطابق ہے، جس میں سعودی عرب میں موجود مختلف ممالک اور سعودی عرب کے عوام کے درمیان ثقافتی ہم آہنگی اظہار کیا گیاہے ۔

جدہ میں فلم فیسٹول 4 دسمبر سے شروع ہورہا ہے یہ بات جدہ میں ریڈ سی فلم فیسٹول میں پاکستان کی شمولیت کی کامیاب کوششیں کرنے والی نوشین وسیم نے ایک پریس کانفرنس میں بتائی، پاکستان کا بوتھ جس میں پاکستانی فلمی، ٹیلی ویثرن کے فنکار بھی موجود ہوں گے.

نوشین وسیم جو ایونٹ مینجمنٹ کا قابل اعتبار نام ہے انکی کاوشیں قابل تحسین ہیں ریڈ سی فلم فیسٹول گزشتہ پانچ سال سے منعقد ہوتا ہے جس میں تمام ممالک بھرپور شرکت کرتے ہیں پاکستان اس فیسٹول میں نوشین وسیم کی کاوشوں سے شامل ہوا ہے جو پاکستانی ثقافت اور سعودی عرب سے قربت کو مزید مستحکم کرنے کی ایک کامیاب کوشش ہے۔

نوشین وسیم نے پاکستانی بوتھ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بوتھ کے حصول کیلئے ایک سعودی کمپنی کا تعاون حاصل کیا ہے، جس میں مقامی پاکستانی کمیونٹی نے ممکناء معاونت کی ہے اس فیسٹول میں شرکاء عام طور پر اپنے ملکوں کو عالمی سطح پر متعارف کروانے کے لیے اپنے اخراجات خود برداشت کرتے ہیں۔فیسٹول میں ستر سے زائد ممالک کے ہزاروں لوگ شرکت کرینگے فیسٹول میں ایک سو سے زائد فلمیں دکھائی جائینگی.

نوشین وسیم نے جدہ کی فعال بزنس کمیونٹی کے تعاون سے تین معروف پاکستانی فنکاروں عتیقہ اوڈھو، تقی حیدر، اور شہزاد نواز کی شرکت کو یقینی بنایا ہے۔ وقت کی کمی کے باعث کوئی پاکستانی فلم رجسٹر نہیں ہوسکی مگر اسکے امکانات آئیند سال کیلئے بڑھ گئے ہیں انہوں نے بتایا کہ فلم فیسٹول سے قبل ہی ایک ترکی فلم کمپنی نے پاکستانی سعودی فنکاروں پر مشتمل ایک فلم بنانے کے اپنے منصوبے کا اعلان کیاہے۔

یہ فلم سعودی بہن بھائیوں کی اس متاثر کن کہانی پر مرکوز ہوگی جنہوں نے کینسر کا بہادری سے سامنا کیا، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے اس موقع پر نوشین وسیم نے صحافیوں کی فعال تنظیم پاکستان جرنلسٹس فورم کے بھی شکریہ ادا کیا کہ وہ پاکستان کے متعلق ہر ایونٹ میں بھر پور تعاون کرتے ہیں۔نوشین وسیم نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی پیویلین کی کامیابی کو یقینی بنانے میں مقامی پاکستانی کمیونٹی اور کاروباری اداروں کے اہم کردار کو سراہا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے