پیپلز پارٹی سعودی عرب کی آزاد کشمیر کی نئی قیادت کو مبارکباد ،اوورسیز رہنماؤں کی وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھوراور کامیاب ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار
الریاض سعودی عرب عالم خان مہمند: پی این نیوز ایچ ڈی
پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے رہنماؤں نے آزاد کشمیر میں نئی حکومت اور منتخب قیادت کو بھرپور مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نئی قیادت کشمیری عوام کی ترقی، خوشحالی اور حقوق کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی.
پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے صدر چوہدری تصور حسین، جنرل سیکرٹری سردار محمد رزاق خان، نائب صدر سردار محمد نصیر خان، نائب صدر پرویز کٹھانہ، ریاض ریجن کی صدر احسن عباسی، نائب صدر سردار محمد شہزاد خان، نائب صدر جہانگیر بدر، جنرل سیکرٹری رانا عدیل اکبر، سردار زرین خان اور فیاض کیانی نے اپنے مشترکہ بیان میں وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور سمیت میاں عبدالوحید، سردار جاوید ایوب، چوہدری قاسم مجید، سید بازل علی نقوی، دیوان علی، جاوید اقبال بڈھانوی، سردار ضیاء قمر، چوہدری ارشد، ظفر اقبال، سردار محمد حسین، چوہدری علی شان سونی، چوہدری محمد اخلاق، عامر یاسین، چوہدری یاسر سلطان، چوہدری محمد رشید، رفیق نیر، سردار فہیم اختر ربانی، محترمہ نبیلہ ایوب خان، مشیر حکومت سردار احمد صغیر اور سردار فہد یعقوب کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی.
پیپلز پارٹی سعودی عرب کے رہنماؤں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی نئی قیادت پر قوم کی بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام ہمیشہ سے جدوجہدِ آزادی، سیاسی استحکام اور ترقیاتی عمل کے لیے مضبوط قیادت کے منتظر رہے ہیں اور امید ہے کہ وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور اور اُن کی ٹیم عوامی توقعات پر پورا اتریں گے.
رہنماؤں نے کہا کہ اوورسیز کشمیریوں نے ہمیشہ اپنے وطن سے محبت اور وابستگی کا عملی ثبوت دیا ہے۔ نئی حکومت اوورسیز کمیونٹی کے مسائل کے حل اور خطے کی بہتری کے لیے مؤثر حکمت عملی ترتیب دے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ انتخابی کامیابی کے بعد منتخب نمائندے ایک نئے دور کا آغاز کریں گے، جس سے ریاست بھر میں تعمیر و ترقی کے منصوبے تیز ہوں گے.
آخر میں پیپلز پارٹی سعودی عرب کے رہنماؤں نے کہا کہ کشمیری قوم کے لیے خدمت اور ترقی اولین ترجیح ہونی چاہیے، ہماری نیک خواہشات اور دعائیں ہمیشہ نئی قیادت کے ساتھ ہیں.




