انٹرویواہم خبریںبین الاقوامیبین الاقوامی خبریںپاکستانتصاویر اور مناظردلچسپ و عجیبملٹی میڈیا

متحدہ عرب امارات جانے کے خواہش مند افراد کیلئے نئی شرط کا فوری نفاذ

اسٹاف رپورٹ: پی این نیوز ایچ ڈی

متحدہ عرب امارات نے انٹری پرمٹ حاصل کرنے کے لیے ایک نئی شرط شامل کرتے ہوئے اسے فوری طور پر نافذ کر دیا ہے۔ اماراتی حکام کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نوٹس کے مطابق اب ہر درخواست کے ساتھ پاسپورٹ کا بیرونی کور پیج منسلک کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے.

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متعلقہ حکام نے واضح کیا ہے کہ نئی شرط ان درخواست گزاروں کے لیے متعارف کرائی گئی ہے جو سیاحت، وزٹ یا قلیل مدتی سفر کے لیے امارات کا انٹری پرمٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ امیر سینٹر کے نمائندے نے بھی اس ہدایت کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تمام نئی درخواستوں پر یہ شرط فوری لاگو ہوگی.

اس سے قبل انٹری پرمٹ حاصل کرنے کے لیے ضروری دستاویزات میں پاسپورٹ کاپی، واضح پاسپورٹ سائز تصویر، ہوٹل بکنگ کی تصدیق اور ریٹرن ایئر ٹکٹ شامل تھے۔ تاہم تازہ فیصلے کے بعد اب پاسپورٹ کے کور پیج کی تصویر بھی لازمی قرار دے دی گئی ہے.

ماہرین کے مطابق یہ اقدام ممکنہ طور پر درخواست گزار کی شناخت کے عمل کو مزید شفاف بنانے، دستاویزات کی جانچ کو مضبوط کرنے اور جعلی یا نامکمل پاسپورٹس کی روک تھام کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ نئی شرط کے نفاذ کے بعد امارات جانے کے خواہش مند افراد کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ انٹری پرمٹ کی درخواست جمع کرانے سے پہلے تمام مطلوبہ دستاویزات مکمل رکھیں تاکہ تاخیر سے بچا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے