انٹرویواہم خبریںبین الاقوامیبین الاقوامی خبریںپاکستانتصاویر اور مناظردلچسپ و عجیبسیاستملٹی میڈیا

ویانا میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے کشمیر فریڈم فرنٹ آسٹریا کا یومِ سیاہ پر احتجاج

ویانا۔رپورٹ۔ ریاض بلوچ:پی این پی نیوز ایچ ڈی

چیئرمین کشمیر فریڈم فرنٹ آسٹریا پروفیسر مسرت شوکت اعوان کی سربراہی میں بھارتی سفارت خانہ ویانا کے سامنے 27 اکتوبر یوم سیاہ کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ

چیئرمین کشمیر فریڈم فرنٹ آسٹریا پروفیسر مسرت شوکت اعوان کی سربراہی میں بھارتی سفارت خانہ ویانا کے سامنے 27 اکتوبر یوم سیاہ کشمیر کی مناسبت سے احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا. بھارت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف اور کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پاکستانی و کشمیری کمیونٹی انڈین سفارت خانہ کے سامنے جمع ہوئے۔اس موقع پر مظاہرین نے کشمیری جھنڈے اور پاکستان جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے.

چیئرمین کشمیر فریڈم فرنٹ آسٹریا پروفیسر مسرت شوکت اعوان نے اس موقع پر پاکستان اور بھارت کی جنگ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا بھارت نے پورے خطے پر جنگ مسلط کی ، پاکستان نے ثابت کر دیا کہ عزت اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، بھارتی جارحیت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا گیا،پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کے 6 جنگی طیارے گرائے۔مستقبل میں بھی کوئی جارحیت کی گئی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ہم افغانستان کو بھی بتانا چاہتے ہیں کہ وہ بھارت کے پیچھے لگ کر اپنے مسلمان بھائیوں اور پاکستان میں دہشت گردگی کو ختم کرے۔ افغانستان میں نگراں حکومت طالبان کی ہے اور افغانستان کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردگی پھیلائی جا رہی ہے ہم اس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ کشمیر پاکستان کی شاہ رگ ہے۔ جب تک کشمیریوں کی ازادی نہیں ہوتی ہمارے احتجاج جاری رہیں گے۔

ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹ (میخائل پروٹسٹنٹ) Michael Protesten نے کہا کہ فلسطین میں جس طریقے سے اسرائیل دہشت گردگی پھیلا رہا ہے۔ اسی طریقے سے انڈیا کشمیر میں مظلوموں کا قتل کر رہا ہے ہم اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ ایک ہی ہے۔ جہاں پر جانوں کا ضیا اور ظلم و ستم ہو رہا ہے۔ ہم چاہتے ہیں فلسطین اور کشمیر کی ازادی جلد سے جلد ہو تاکہ وہاں جو خون ریزی ہو رہی ہے وہ بند ہو۔

اظہر شاہ اور الحاج خواجہ نسیم کا کہنا تھا۔ ہندوستان کی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی سے تشبیہ دینے کی کوشش دنیا کو دھوکہ نہیں دے سکتی۔ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق جموں و کشمیر تنازعہ کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے