انٹرویواہم خبریںبین الاقوامیبین الاقوامی خبریںپاکستانتصاویر اور مناظرشوبزملٹی میڈیا

ریاض میں فن اینڈ فئیر،پاکستانی فیملیز کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے تقریب کی رونق کو دوبالا کر دیا

اسٹاف رپورٹ :پی این نیوز ایچ ڈی

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں فن اینڈ فئیر کے نام سے رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی فیملیز کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے تقریب کی رونق کو دوبالا کر دیا.

خوبصورت دیدہ زیب تقریب میں بھر پور ثقافتی رنگ بکھرے نظر آئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کی چیف آرگنائزر مس نازیہ زوہیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ثقافتی پروگراموں سے ایشین کلچر اور ثقافت کو فروغ ملتا ہے دیار غیر میں پاکستانی خواتین نہ صرف اپنی کمیونٹی میں اپنی ثقافت ، مقامی روایات ، اور باہمی بھائی چارے کو فروغ دینے میں اپنا اہم کردار ادا کر رہیں ہیں.

تقریب میں معروف گلوکار شازیل علی ، بسام ، شایان کاشف ، اور زینہا نے اپنی دلکش آواز میں خوبصورت گیت گا کر شرکاء کو خوب محظوظ کیا تقریب کے حاضرین نے خوبصورت تقریب منعقد کرنے پر فن اینڈ فئیر کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ فن اینڈ فئیر ٹیم آئندہ بھی ایسے پروگراموں کا سلسلہ جاری رکھیں گی تاکہ دیار غیر میں بسنے والوں کو دیس سے دوری کا احساس کم ہو سکے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے