پاک میڈیا جرنلسٹ فورم انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر پُروقار ورچوئل کانفرنس، دنیا بھر سے معروف شخصیات کی شرکت
آسٹریا ریاض بلوچ:پی این نیوز ایچ ڈی
پاک میڈیا جرنلسٹ فورم انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس کے موقع پر ایک پُروقار ورچوئل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے معروف اینکر پرسنز، پارلیمنٹیرینز، ڈپلومیٹس، ممتاز صحافیوں اور فورم کے مرکزی و بین الاقوامی عہدیداران نے شرکت کی۔
کانفرنس کی صدارت چیئرمین نورالحسن گجر اور ڈاکٹر عبدالرحمن اسامہ نے مشترکہ طور پر کی۔ ورچوئل اجلاس میں آسٹریا کے سفیر محمد کامران اختر ملک،ملک شعیب اعوان چیئرمین ایجوکیشن کمیشن، اجمل بلوچ صدر آل پاکستان انجمن تاجران،لاہور لیڈز یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ندیم احمد بھٹی، وزیر منصوبہ بندی گلگت بلتستان راجہ ناصر علی خان، ایمبیسیڈر ڈاکٹر ملک ندیم عابد، ممتاز قانون دان بریسٹر امجد ملک، ترجمان غزہ و فلسطین جلال الفرا ، پی ایف یو جے کے صدر رانا عظیم، معروف اینکر پرسن ڈاکٹر عمر ریاض عباسی،تجزیہ نگار حنیف قمر اور سعودی عرب سے سینئر صحافی ڈاکٹر سمیرا عزیز آسٹریا کے چیپٹر ہیڈ محمد عامر صدیق سمیت متعدد شخصیات نے اظہارِ خیال کیا۔
اس موقع پر فورم کے عہدیداران نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور تنظیم کے قیام، مقاصد، کارکردگی اور مستقبل کے اہداف پر روشنی ڈالی۔ ڈپلومیٹس، سینیئر صحافیوں نے فورم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک میڈیا جرنلسٹ فورم انٹرنیشنل پاکستانی صحافیوں کے اتحاد، پیشہ ورانہ تربیت اور مثبت صحافت کے فروغ کے لیے ایک مؤثر عالمی پلیٹ فارم بن چکا ہے۔
مقررین نے پاک میڈیا جرنلسٹ فورم انٹرنیشنل کے یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صحافت محض خبر رسانی نہیں بلکہ قوم کی فکری رہنمائی اور پاکستان کے مثبت تشخص کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا مؤثر ذریعہ ہے۔ تقریب کے دوران شرکاء نے فلسطین کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا اور افواجِ پاکستان کو افغانستان اور بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر خراجِ تحسین پیش کیا.