جدہ میں میمن ویلفیئر سوسائٹی ماسا کی تیرھویں سالانہ تقریب انعامات و اسناد کی سالانہ تقریب، طلباء و طالبات میں انعامات کی تقسیم
جدہ رپورٹ-ثناء شعیب :پی این پی نیوز ایچ ڈی
جدہ میں میمن ویلفیئر سوسائٹی ماسا کی تیرھویں سالانہ تقریب انعامات و اسناد ، ماسا کے صدر وسیم عبد الرزاق طائی نے منتخب ہونے والے طلباء اور طالبات کو مبارکباد پیش کی .
میمن ویلفیئر سوسائٹی ماسا کی تیرھویں سالانہ تعلیمی تقریبِ انعامات و اسناد اور سالانہ ایدھی ایوارڈ کا انعقاد ہوا جس میں بہترین تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ اور طالبات کی حوصلہ افزائی اور انکی محنت کا اعتراف کرتے ہوئے ایوارڈ اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے.
تقریب میں نظامت کے فرائض عمران مسقطیہ نے انجام دیئے تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت مریم فرحان حاصل کی ترجمہ زرمین احمد نے پیش کیا نعتِ رسول مقبول ﷺ علی خالد نےاپنی خوبصورت آواز میں پیش کی .
ماسا کے صدر وسیم عبد الرزاق طائی نے خطبہ استقبالیہ دیا اور انہوں نے منتخب ہونے والے طلباء اور طالبات کو مبارکباد پیش کی اور انکی تعلیمی کارکردگی کو سراہا۔ بعد ازاں جنرل سیکرٹری جناب صادق سوراٹھیا نے نئی نسل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ علم کے بغیر عمل اور تعلیم کے بغیر تربیت بے معنی ہے.
تقریب کے مہمان خصوصی قونصل جنرل پاکستان جدہ جناب خالد مجید نے اپنے خطاب میں ماسا کے تمام ممبران کو باوقار تقریب منعقد کرنے پر مبارکباد دی اور کامیاب بچوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ تقریب کے گیسٹ آف آنر ز ورلڈ میمن آرگنائزیشن سےمحترم کامران غنی اور محترمہ شبانہ اے رزاق نے اس تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی اور ماسا کے عہدیداران اور ممبران کو انکی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا.
عبد الستار ایدھی کو انسانی ہمدردی کی خدمات پر ہدیہ عقیدت پیش کی گیا ۔2025 کے ایدھی ایوارڈ کے لیے خالد اسکندرکے نام کا اعلان کیا گیا ایدھی ایوارڈ قونصل جنرل جناب خالد مجید صاحب نے اپنے دستِ مبارک سے تفویض کیا.
تقریب کے اختتام پر ماسا کے صدر، نائب صدر اور جنرل سیکرٹری نے تمام سپانسرز اور میڈیا نمائندگان کی شرکت اور تقریب کو کامیاب اور پُراثر بنانے پر شکریہ ادا کیا اور ماسا کے رضاکاروں کی انتھک کوششوں کا اعتراف کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا ایک یادگار اور متاثر کن شام کے اختتام پر تمام مہمانوں کے لیے پرتکلف عشائیہ پیش کیا گیا.