انٹرویواہم خبریںبین الاقوامیبین الاقوامی خبریںپاکستانتصاویر اور مناظردلچسپ و عجیبسیاستملٹی میڈیا

سعودی عرب میں لیگی رہنما سجاد خاں کے اعزاز میں پروقار تقریب

انہوں نے کہا کہ امیر قطر کے ساتھ ملاقات نہ صرف دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا ذریعہ بنی ہے بلکہ امت مسلمہ کو درپیش مسائل پر بھی مثبت پیش رفت ہے

اسٹاف رپورٹ :پی این نیوز ایچ ڈی

سعودی عرب میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سردار شعیب کی جانب سے راولپنڈی کے شیر دل لیگی راہنما سجاد خاں کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سفارتخانہ پاکستان کے افسر سمیت پاکستان مسلم لیگ ن کے عہدیدران نے بھرپور شرکت کی.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سجاد خان نے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے حالیہ دورۂ قطر کو خوش آئند اور اہم قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امیر قطر کے ساتھ ملاقات نہ صرف دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا ذریعہ بنی ہے بلکہ امت مسلمہ کو درپیش مسائل پر بھی مثبت پیش رفت ہے.

تقریب سے میزبان سردار شعیب ,چوہدری مجید ,زاہد سندھو,خادم بجاڑ،راجہ یعقوب,اسد رومی , ناصر محمود, سرور خان نے کہا کہ وزیر اعظم نے قطر کی قیادت کے ساتھ گفتگو میں جس جرات مندانہ انداز میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے، وہ پوری امت مسلمہ کے جذبات کی عکاسی کرتا ہے۔ اس اقدام سے دنیا کو یہ پیغام گیا ہے کہ پاکستان ہمیشہ ناانصافی اور ظلم کے خلاف کھڑا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور قطر کے تعلقات ہمیشہ برادرانہ اور مثالی رہے ہیں، اور یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، معاشی اور دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے کا باعث بنے گا.

وزیر اعظم شہباز شریف کا مؤقف امت مسلمہ کے اتحاد اور پاکستان کی جراتمندانہ خارجہ پالیسی کی نمائندگی کرتا ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے