سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن سندور میں بھارتی افواج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا
اسٹا ف رپورٹ : پی این پی نیوز ایچ ڈی
ذرائع نے بتایا کہ بھارتی حکومت اور افواج نے ہزیمت سے بچنے کیلئے نقصان چھپایا، لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کو 250 سے زائد ہلاکتوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن اب بھارت نے 100 سے زائد ہلاک فوجی اہلکاروں اور پائلٹس کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا۔
تعریف وہ جو دشمن کرے، بھارتی ڈپٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہل سنگھ کا اعتراف شکست
انڈین ایئر فورس یونٹ کے 7 اور انفینٹری بریگیڈ کے 5 ہلاک جوان اعزاز کے مستحق قرار دیئے گئے ، اس کے علاوہ بھارتی ہیڈ کوارٹر 93 انفینٹری بریگیڈ میں ہلاک 9 فوجیوں ، 3 رافیل پائلٹس سمیت ہلاک 4 پائلٹس ، ادھم پور ایئربیس پر ہلاک ایس 400 کے 5 آپریٹرز کوفوجی اعزازات دیئے جا رہے ہیں۔
ادھم پور ایئربیس بشمول ایئر ڈیفنس یونٹ پر ہلاک 9 اہلکاروں، ایوی ایشن بیس راجوڑی میں 2 ، اڑی میں 4 ،انٹیلی جنس فیلڈ سپورٹ یونٹ نوشہرہ میں ہلاک ہونیوالا فوجی بھی اعزازی لسٹ کا حصہ ہیں، 12 انفنٹری بریگیڈ اڑی میں ہلاک 3 فوجیوں کو بھی اعزازات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ کئی بھارتی جنرل اور سفارتی نمائندے بھی نقصان تسلیم کر چکے ہیں، بھارت میں ہلاک فوجیوں کے لواحقین پر پیاروں کی تصاویر شیئر نہ کرنے کا دباؤ ہے، بھارت نے فوجی نقصان چھپا کر ہلاکتوں کو قبول نہیں کیا۔
ذرائع کے مطابق عالمی میڈیا کی تصدیق کے باوجود مودی سرکار پٹھان کوٹ اور ادھم پور بیس پر نقصانات کی تردید کرتی رہی، بھارت نے فوج کی ہلاکتیں تسلیم نہیں کیں تو اب اندرونی دباؤ پر اعزازات دیئے جا رہے ہیں، ابھی نندن کو بھی جہاز گرنے کے بعد ویر چکرا سمیت کل 5 ایوارڈز دیئے گئے تھے۔