سعودی عرب کی جیلوں سے رہائی پانے والے 28 پاکستانی قیدی وطن پہنچ گئے 400

سعودی عرب کی جیلوں سے رہائی پانے والے 28 پاکستانی قیدی وطن پہنچ گئے

سعودی عرب کی جیلوں سے رہائی پانے والے 28 پاکستانی قیدی وطن پہنچ گئے
(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
رہائی پانے والوں کا عمران خان زندہ آباد کے نعرے۔
رہائی پانے والوں میں 19 قیدی سرکاری اخراجات پر لاہور پہنچے جبکہ سرکاری اخراجات پر پاکستان آنے والے قیدیوں کے علاوہ 9 قیدی ذاتی سفری خرچ پر لاہور پہنچے.علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر میڈیا گفتگو میں پی ٹی آئی سینیٹر اعجازچودھری نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر قیدیوں کے استقبال کے لیے آیا ہوں،پوری قوم کے ساتھ ساتھ ہمارے لیے یہ انتہائی خوشی کا لمحہ ہے، سعودی حکومت کے بھی شکر گزار ہیں.
وزیر اعظم عمران خان کی کوششیں رنگ لائیں۔ سعودی عرب کی جیلوں میں قید 28 پاکستانی رہائی ملنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے.لاہور ایئر پورٹ پر سینیٹر اعجاز چودھری نے استقبال کیا.
رہائی کے بعد اپنے دیس آنے والوں نے حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔ کورونا ٹیسٹ کلیئر ہونے بعد قیدیوں کو اپنے گھروں کو جانے کی اجازت ہوگی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں