فیروزوالہ واپڈا کی نااہلی سے 23 سالہ نوجوان سمیت بھینس کی جان نگل گئی، چند روز قبل شادی کا جوڑا پہننے والے شہزاد کو واپڈا کی لاپرواہی نے کفن پہنوادیا، صدمے سے والدہ، اور بیوہ کو غشی کے دوڑے پڑنے لگے مظاہرین واپڈا کے خلاف سراپا احتجاج۔۔ 420

واپڈا کی نا اہلی نوجوان کی جان لے گئی جان کی بازی ہارنے والے تئیس سالہ شہزاد کی  چند روز قبل شادی ہوئی تھی اہل خانہ کا واپڈا والوں کے خلاف احتجاج 

بیورو رپورٹ لاہور(ایچ ایم فیاض،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

چند روز قبل شادی کا جوڑا پہننے والے نوجوان کو واپڈا کی نااہلی نے کفن پہنا دیا شاہدرہ کے علاقہ فضل پارک چھیمہ والا کھو پر 11 kv کی تارے ٹوٹ کر نوجوان  تئیس سالہ شہزاد اور ڈیرے پر بندھی ہوئی بھینس پر گر گئی جان کی بازی ہارنے والے شہزاد کی چند روز قبل شادی ہوئی تھی افسوس ناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی شہزاد کے گھر صف ماتم بچھ گئی شہزاد کی ماں اور اسکی بیوی صدمے سے نڈھال ہو گئی غشی کے دورے  واپڈا کی غفلت لاپرواہی اور نااہلی نے نوجوان کی جان لے لی متعدد بار واپڈا حکام کو تاریں ٹھیک کرنےکی شکایات کی جا چکی ہیں لیکن واپڈا اہلکار تاریں ٹھیک نہیں سکے اہل محلہ فیض پور سب ڈویژن کے خلاف سراپا احتجاج ہیں مظاہرین کا کہنا ہے اگر ایس ڈی او، اور ایل ایس کے خلاف فورا مقدمہ درج ناہوا تو ہم نعش  مین جی ٹی روڈ پر رکھ کر  ہر قسم کی ٹریفک کے لیے  بند کردیں گئے اعلیٰ حکام  واقعہ کا نوٹس لے مظاہرین نے مطالبہ کیا واپڈا اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور ہمیں انصاف دلوایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں