رپورٹ القصیم ، نمائندہ خصوصی( میاں محمد عظیم ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ)
پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کا مختلف شہروں میں مراحلہ وار تنظیم سازی مہم کا آغاز کیا دیا گیا ہے جس کا پہلا پڑو القصیم ریجن میں سجایا گیا جس میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے بھر پور شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے کیا گیا جبکہ ہدیہ نعت رسول مقبول ﷺ عابد شمعون چاند نے پیش کی بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سرپرست اعلی رانا محمد اشرف نے کہا کہ تنظیم سازی کا مقصد پارٹی کو منظم اور مضبوط کرنا ہے ہماری سیاست خدمت انسانیت ہے موروثی اور ذاتی مفادات کی سیاست کا خاتمہ کرکے خدمت انسانیت کی سیاست پاکستان مسلم لیگ ن کا منشور ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں محمد طارق جنید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کی ہدایت پر کارکنان کو تنظیم سازی میں فوقیت دی جائے گی تنظیم سازی سے خدمت انسانیت کا عملی نمونہ پیش کریں گے میاں محمد طارق جنید نے اس بات پر زور دیا کہ قائد محترم میاں محمد نواز شریف کا پیغام گھر گھر پہنچائیں ان شاء اللہ آئندہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ واضح برتری حاصل کریگی اور میاں نواز شریف دوبارہ وزیر اعظم پاکستان بن کر پاکستانی عوام کے مسائل ان کی دلیز پر حل کریں گے میاں محمد طارق جنید نے خوبصورت پروگرام منعقد کرنے پر القصیم ریجن کے تمام عہدیداروں اور کارکنوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پارٹی کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا پاکستان مسلم لیگ ن القصیم ریجن کے صوبائی جنرل سیکرٹری محمد آصف گبول کا کہنا تھا کہ ہم رہبر پاکستان میاں محمد نواز شریف کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے تنظیم سازی کو بہتر طریقے عملی جامہ پہنیں گے پاکستان مسلم لیگ ن القصیم ریجن کے صوبائی صدر شہباز مغل کا کہنا تھا کہ تنظیم سازی کے حوالے سے اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کے مشن کو ہر حال میں پورا کرینگے نواز شریف شہباز شریف اور مریم نواز ایک نظریہ کے نام ہیں اور وہ نظریہ ہے پاکستان میں امن ترقی خدمت اور وطن کی خوشحالی تقریب سے ؛ ریاض ریجن کے صوبائی صدر نور خان شنواری، سینئیر نائب صدر القصیم رانا عبدالمجید ، محمد یونس احمدنی بلوچ ، شاہد اعوان ، محمد طاہر، نوید احمد مغل، نوید اقبال، رانا سلطان احمد اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے تنظیم سازی کے حوالے سے اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی.