لیٹ کلب سعودی عرب اور پی ٹی آئ سعودی عرب ایسٹرن ریجن وومن ونگ کے باہمی اشتراک سے الخوبر 23 اکتوبر 2021 کو اس بیماری کی آگاہی کے حوالے سے ایک نشست کا اہتمام کیا گیا 347

الیٹ کلب سعودی عرب اور پی ٹی آئی سعودی عرب ایسٹرن ریجن وومن ونگ کے باہمی اشتراک سے الخوبر 23 اکتوبر 2021 کو اس بیماری کی آگاہی کے حوالے سے ایک نشست کا اہتمام کیا گیا

رپورٹ (الدمام سردار صغیر برقی، تازہ اخبار ، پاک نیوز پوائنٹ)

اکتوبر کے مہینے میں چھاتی کے کینسر کے حوالے سے پوری دنیا میں آگاہی مہم چلائ جاتی ہے۔خواتین میں دیگر مختلف کینسر کے مقابلے میں چھاتی کا کینسر بہت عام ہے۔ ہر نو میں سے ایک عورت اس بیماری کاشکار ہوتی ہے اور جسمانی تکلیف کے ساتھ ساتھ شدید ذہنی دباؤ سے گزرتی ہے۔
الیٹ کلب سعودی عرب اور پی ٹی آئی سعودی عرب ایسٹرن ریجن وومن ونگ کے باہمی اشتراک سے الخوبر 23 اکتوبر 2021 کو اس بیماری کی آگاہی کے حوالے سے ایک نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف کمیونٹیز سے خواتین نے شرکت کی۔
اس نشست کا اہتمام الیٹ کلب سعودی عرب کی بانی اور وومن ونگ سیکرٹری جویریہ اسد ، کلب کی ممبران اور ڈپٹی وومن سیکرٹری سمیرہ ہارون اورایونٹ سیکرٹری عمرانہ عامرنے کیا۔ نشست کا آغاز تلاوت قران پاک سےہوا جس کی سعادت ماہم مزمل نے حاصل کی۔
جویریہ اسد نے اپنے افتتاحی کلمات میں کہا کہ انکاکلب ہرسال اس آگاہی نشست کا اہتمام کرتا ہے۔ انہوں نے اپنی والدہ کے حوالے سے کہا کہ وہ پچھلے دوسالوں سےاس بیماری سے لڑرہی ہیں اورعلاج کے تکلیف دہ مراحل سے گزررہی ہیں۔اس بیماری کاواحد حل بروقت تشخیص ہے۔
مہمانان خصوصی میں سعودی جرمن اسپتال الخبر سے ڈاکٹر بشری صبا طارق اور پاکستان سے بذریعہ زوم سائکالوجسٹ ڈاکٹر آعزہ یزدانی عابد نے شرکت کی۔ ڈاکٹر بشری نے اپنی سیرحاصل گفتگومیں اس بیماری کی علامات اور بروقت تشخيص کے حوالے سے بتایا ۔ تیس سے زیادہ عمر کی خواتین کو باقاعدگی سے معائنه کروانا چاہیے۔ ڈاکٹر آعزہ نے اس بیماری سے پیدا ہونے والے شدید ذہنی دباؤ کے حوالے سے کہا کے مریض اپنے جسم میں ہونے والی تبدیلی سے بہت زیادہ دباؤ کاشکار ہو جاتا ہے۔ایسی صورت میں مریض کے گھر والوں کی ہمدردی اور خیال ہی مریض کو دوبارہ زندگی کی
طرف لے کر آتا ہے۔ پاکستان سے ٹریویلستان ٹریولز اینڈ ٹورز کی بانی سبین ناز نے بھی شرکت کی اور منتظمین کی کوشششوں کوسراہا۔
کلب کی رکن سلمہ محمد کی جانب سے آگاہی بیجز دیئے گئے۔ کلب کی دیگر ممبران شفق عمران، صبا شیخ ثّنا درانی اور نیلوفر فاروقی کی جانب سے تمام مہمانوں کو تحائف دیئے گۓ۔ آخر میں ڈپٹی سیکرٹری سمیرا ہارون اور ایونٹ سیکرٹری عمرانہ عامر نے مقررین کو اعزازی سرٹیفکیٹ دیئے اور تمام مہمانان کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں