چوکی مستی ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت پلانٹیشن کے تیسرے مرحلے میں 200 پودے لگائے گئے۔ 400

چوکی مستی ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت پلانٹیشن کے تیسرے مرحلے میں 200 پودے لگائے گئے

(سٹاف رپورٹ تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

چوکی مستی ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت پلانٹیشن کے تیسرے مرحلے میں 200 پودے لگائے گئے۔
آج مورخہ 8 ستمبر کو چوکی مستی ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت مزید 200 پودے لگائے گئے ہیں۔ ویلفیئر انتظامیہ چوکی مستی علاقے کو سر سبز بنانے میں اپنا بھرپور ادا کر ادا کر رہی ہے۔ اس موقعہ پر ویلفیئر کے چیئرمین اشفاق فرید صاحب اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ہو کہا کہ اگلے مرحلے میں جو کہ فروری کے ماہ میں ہوگا مزید 2000 پودے لگائے جائیں گے تاکہ پورا علاقہ اور پیارا وطن پاکستان سر سبز و شاداب رہے۔ اس موقع پہ ویلفیئر نائب صدر اے ڈی خان صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ویلفیئر انتظامیہ پورے علاقے میں پودے لگانے کے علاوہ اور بھی فلاح و بہبود کے کام سر انجام دے رہی ہے اور دکھی انسانیت کی خدمت کر رہی ہے۔ اس موقع پہ میڈیا کوآرڈینیٹر عمردراز جوئیہ صاحب، شاہد خان صاحب، غلام مصطفیٰ صاحب اور راشد امین کانجو صاحب نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں