(رپورٹ عدنان تابش : تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن اسلامیہ کالج کے نائب صدر اور فتح علی خان کی صاحبزادی سباؤن خان گیس سلنڈر پھٹنے سے پشاور کے تعلیمی ادارے اسلاميه کالج میں انتقال کرگئی۔ جوان بیٹی کی موت کا صدمہ برداشت کرنا گھر والوں کے لیے مشکل ترین لمحہ ہے۔ لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ کالج انتظامیہ کا اب تک اس سانحے سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ ڈاکٹر فضاء اکبر نے سباؤن کی تصویر کے ساتھ خبر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی۔ جس کے بعد فیس بُک پر یہ ہیش ٹیگ ٹرینڈ رہا ہے۔ واقعہ پرسوں رات پیش آیا ہے۔ سباؤن کے دوست، احباب اور رشتے دار اس کی اور والد کے ساتھ تصاویر شیئر کر رہے ہیں۔ تاحال یہ بتایا نہیں جا سکا کہ سباؤن اس وقت کالج میں کس جگہ موجود تھیں اور ان کے ساتھ کوئی ساتھی موجود تھیں یا وہ اکیلی تھیں۔ کالج کی جانب سے مذید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔