workers' meeting was held under the chairmanship of Chaudhry Muhammad Asghar Gujjar 150

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور لاہور سے جاری ہونے والے لانگ مارچ کے حوالے سے حلقہ پی پی ایک پچاس لاہور کریم پارک میں چوہدری محمد اصغر گجر کی زیر صدارت ورکرز اجلاس منعقد ہوا

رپورٹ لاہور (ایچ ایم فیاض) (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور لاہور سے جاری ہونے والے لانگ مارچ کے حوالے سے حلقہ پی پی ایک پچاس لاہور کریم پارک میں چوہدری محمد اصغر گجر کی زیر صدارت ورکرز اجلاس منعقد ہوا جس میں پی ٹی آئی کارکنان سمیت علاقے کی معروف شخصیات جن میں میاں ظہیر ،خرم لطیف کھوکھر ،میاں جاوید لطیف ، مہر نعمان مالی نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر چوہدری محمد اصغر گجر و دیگر کارکنان نے عمران خان کےحقیقی لانگ مارچ کی کامیابی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پاکستان کا واحد لیڈر ہے جس نے پاکستانی عوام کے شعور کو بیدار کرتے ہوئے نہ صرف عالمی سطح پر ملک کی پہچان بنائی بلکہ ستر سالوں سے عوام کے ساتھ ہونے والی ناانصافی اور لوٹ مار کی نشاندھی کی ورکرز اجلاس کے اختتام پر وزیر آباد واقعے میں زخمی ہونے والے کارکنان سمیت
عمران خان کی صحت یابی اور لانگ مارچ کی کامیابی کے لیے دعا بھی کی گئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں