Workers and senior leaders of Tehreek-e-Insaf from all sides celebrated the success in Sialkot's UC Adalat Garh 165

پاکستان تحریک انصاف کو ضمنی انتخابات میں بھرپورکامیابی ملنے کی خوشی میں عدالت گڑھ سیالکوٹ میں بھرپورجشن منایا گیا

رپورٹ سیالکوٹ: کامران سلہری (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سیالکوٹ کی یوسی عدالت گڑھ میں ہرطرف تحریک انصاف کےکارکنان اورسینئر راہنماؤں نےکامیابی پرجشن منایا جبکہ اس جشن میں اہل علاقہ بھی ان کے ہمراہ تھےجشن کے بعدکیک کٹنگ کابھی اہتمام کیاگیا اورشاندارریلی نکالی گئی ریلی پی ٹی آئی راہنما چوہدری صلاح الدین کے دفتر سے سینئررہنمامیاں رمضان جانو کی قیات میں نکالی گئی جبکہ رہنمامیاں راحیل محسن گل ولیدحسین وقاص جٹ مہر خلیل اور مہر عثمان بھی ان کے ہمراہ تھے جشن میں اہل محلہ کی ماؤں بہنوں اور بزرگوں نے بھی خوب داد دی جس پرمیاں رمضان جانو سنیئر رہنماPTI سیالکوٹ نے اہل علاقہ عدالت گڑھا کاشکریہ ادا کیااورکہا پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی جیت دراصل آپ کی اورپاکستان کی جیت ہےاورہم ہرمشکل گھڑی میں عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں جبکہ یوسی عدالت گڑھ تحریک انصاف کاگڑھ ہےجبکہ مخالفین نے عوام کےبنیادی حقوق چھین کرعدات گڑھ کو مسائلستان بنارکھاتھا اب وہ دن دورنہیں جب عوام کو ان کے جائزحقوق ان کی دہلیز پرمیسر ہوں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں