(رپورٹ عالم خان محمند ، تازہ اخبار ، پاک نیوز پوائنٹ)
سعودی کے شہر ریاض میں انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے ورکر اتحاد پینل کی طرف سے ایک مقامی ہوٹل میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔جس میں دمام سے مہمان خصوصی چوہدری نزاکت گجر امیدوار برائے جنرل سیکرٹری نیشنل باڈی، راجہ فرہاد صدر پی ٹی آئی دمام،فیصل ستی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری دمام اور ریاض ریجن سے راجہ گل زیب کیانی،ڈاکٹر ندیم بھٹی،سردار طلعت محمود ، رانا فیضی قیوم ،وجاہت حسین چوہدری ،خرم خان ،ملک کامران ،وسیم خان ،عروج اصغر ، ثوبیہ نوید،فرح زاہد اور ورکر اتحاد کونسل کے تمام ایم سی ممبران موجود تھے۔
سٹیج سیکرٹری کے فرائض سردار طلعت محمود اور ملک کامران کامران نے انجام دیے اور سب مقررین نے خطاب کیا۔گل زیب کیانی کا کہنا تھا کہ میں اپنے ریاض میں موجود نظریاتی پینل کے تمام عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور کنٹری لیول پر ورکر اتحاد پینل کو مبارک اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ہم انشاء اللہ سب ساتھ مل کر چلیں گے اوورسیز کے مسائل پر بات کریں گے اور ہے حکام بالا تک پہنچائیں گے۔پی ٹی آئی سعودی عرب کو مضبوط سے مضبوط تر بنائیں گے اور عمران خان کے مشن کو آگے لے کر چلیں گے۔نومنتخب جنرل سيكرٹری پی ٹی آئی سعودی عرب چیپٹر نزاکت علی گجر نے راجہ گل زیب کیانی اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آگے ہم سب مل کر چلیں گے اوورسیز کے مسائل پر بات کریں گے ان شاءاللہ اگلے الیکشن میں ورکر اتحاد پینل ریاض بھی ہم جیتیں گے۔
اس کے بعد تمام مقررین نے خطاب کیا اور ورکر اتحاد پینل کو مبارکباد دی نیشنل باڈی کی جیت پر اور آخر میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔
