ویمن ونگ پی ٹی آئی متحدہ عرب امارات کی جانب یومِ خواتین کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام 243

ویمن ونگ پی ٹی آئی متحدہ عرب امارات کی جانب یومِ خواتین کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام

دبئی نمائندہ خصوصی: ( رپورٹ محمد آصف خان، تازہ اخبار پاک نیوز پوائنٹ ).

تقریب کی میزبانی سیکریٹری ویمن ونگ دبئی حمیرا نسیم نے کی یومِ خواتین اور سیاست میں خواتین کے متحرک کردار کے لیے ویمن سیکریٹری دبئی حمیرا نسیم نے ایک تقریب کا اہتمام دبئی کے مقامی ہوٹل میں کیا۔ تقریب میں ویمن سیکریٹری ام القوین سعدیہ طارق سمیت پاکستانی کمیونٹی میں سماجی طور پر متحرک خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کا ا آغاز تلاوت قرآن مجید انعم عزیز نے کیا ، جبکہ حمد و نعت پڑھنے کا شرف أسماء فاطمہ نے حاصل کیا۔ حمیرا نسیم نے ابتدائیہ پیش کرتے ہوئے اور شرکاء کو تقریب کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین پھرپور انداز میں معاشرے کی تربیت کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ حمیرا نسیم نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے منشور میں ہے کہ خواتین کو مزید بااختیار بنائیں گے، تحریک انصاف یو اے ای بھی ویمن ونگ کو مزید متحرک اور مضبوط بنانے کے لیے یہاں موجود خواتین سے اپنے روابط بڑھائے گی۔ ویمن سیکریٹری ام القوین سعدیہ طارق نے گفتگو کرتے ہوئے خواتین کی پروفیشنل تعلیم پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی سے خواتین باشعور اور بااختیار ہو سکتی ہیں۔ تعلیم کی بدولت ہی اپنی نسل کی تربیت ہو سکتی ہے۔
دیگر شریک خواتین نے بھی گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ خواتین آبادی کا نصف سے زائد حصہ ہیں اور حقیقی ترقی کے لیے خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں