Creating a women's identity card is essential for economic growth 335

معاشی ترقی کے لیے خواتین کا شناختی کارڈ بنوانا بہت ضروری ہے

لاہور(رپورٹ ایچ ایم  فیاض ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
معاشی ترقی کے لیے خواتین کا شناختی کارڈ بنوانا بہت ضروری ہے اسی سلسلے میں لاہوراسلامیہ کالج کوپر روڈ برائے خواتین میں انٹرنیشنل ریسسکیو کمیٹی ،الیکشن کمیشن اور ڈائریکٹر کالجز کے تعاون سے نادرا رجسٹریشن موبائل سروس کا انتظام کیا گیا نادرا رجسٹریشن موبائل سروس کا مقصد  کالجز کی طالبات کو اپنا قومی شناختی کارڈ بنوانے کے لیے سہولت فراہم  کرنا ہے تاکہ وہ قومی شناختی کارڈ بنوا کر مستفید ہو سکیں اس موقع پر اسلامیہ کالج برائے خواتین کوپر روڈ کی پرنسپل ڈاکٹر  فوزیہ ناز نے سماجی تنظیم انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی الیکشن کمیشن اور ڈائریکٹر کالجز کا شکریہ ادا کرتے کہا طالبات کے لیے شناختی کارڈ بہت ضروری ہے قومی شناختی کارڈ کے بغیر کسی بھی شعبے میں کام کرنا نا ممکن ہے یہ زندگی کی بہت  اہم ضرورت ہے آئی آر سی کوآرڈینیٹر گل مہر سعید نے کہا سماجی تنظیم انٹرنیشل ریسکیو کمیٹی اور الیکشن کمیشن کی جانب سے اس سہولت کا مقصد طالبات کو گھر بیٹھے شناختی کارڈ مل سکے والدین اپنے بچے بچیوں کے شناختی کارڈ بنوانے  کے لیے لمبی لائنیوں میں لگ بنوانے ہیں اس موبائل سروس سے خصوصا ان طالبات کو فائدہ مل رہا ہے جن کی عمر اٹھارہ سال سے اوپر ہو چکی ہے ہمارے معاشرے میں پچیس سال چھبیس سال کی عمر کی بچیوں کے بھی شناختی نہیں بنوائے جاتے حتی کہ شادی شدہ بھی ہو جاتی ہیں شناختی کارڈ کے بغیر خواتین کی کسی بھی شعبے میں ترقی نہیں کر سکتی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں