(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار پاک نیوز پائنٹ)
نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبد الفتاح مشاط نے کہا ہے کہ مشاعر مقدسہ میں ایک خیمے میں عازمین کی تعداد 4 سے زیادہ نہیں ہوگی.
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ ہر جگہ دو عازمین کے درمیان 2.5 میٹر کا فاصلہ ہو،امسال کوشش کریں گے کہ غیر قانونی عازمین کی شرح صفر فیصد ہو،محرم کے بغیر خواتین بھی حج کے لئے درخواست جمع کرا سکتی ہیں، ہم انہیں خواتین کے گروپ میں شامل کریں گے،مشاعر مقدسہ میں قرنطینہ کا بھی الگ انتظام کیا گیا ہے جو کسی بھی عازم کے مثبت ٹیسٹ میں استعمال کیا جائے گا.مشاعر مقدسہ میں خدمات کی فراہمی یا درخواستوں کی منظوری میں کسی ملک کے شہریوں کو ترجیح نہیں دی جائے گی.
انہوں نے کہا ہے کہ درخواست قبول کرنے کے بعد خواہشمند کو چاہئے کہ 3 گھنٹے کے اندر پیکیج کی فیس ادا کردے ورنہ اس کا نام نکال دیا جائے گا.
