نئی دہلی (سٹاف رپورٹ، تازہ اخبار، پاک نیوز پوائنٹ)
بھارت میں سفاک ملزمان نے پہلے دوسالہ بچے کی ماں کو نہ صرف اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا بلکہ منہ پر کالک مل کر سڑکوں پر گھمایا گیا جس پر 11 افراد کو حراست میں لے لیا گیا.
بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں خواتین کے جتھے کو ایک خاتون کو مارپیٹ کرتے ہوئے گلیوں میں گھماتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے.
متاثرہ خاتون کے بال کاٹ دیئے گئے ہیں اور ان کے چہرے پر کالک مل دی گئی ہے جب کہ کئی خواتین انھیں دھکا دیتیں اور تشدد بھی کر رہی ہیں۔ دیگر خواتین ویڈیوز بنارہی ہیں.ہ ویڈیو وائرل ہونے پر دہلی پولیس حرکت میں آئی، متاثرہ خاتون اور ان کے بیٹے کو بے ہوشی کے عالم میں ویرانے سے ایک محفوظ مقام پر منتقل کیا.
ویڈیو کی مدد سے پولیس نے خواتین سمیت 11 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلتا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی میں انتقاماً کیا گیا.
متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اسے پڑوسیوں نے اغوا کیا جہاں مردوں اور نوعمر لڑکوں نے اجتماعی زیادتی کی اور پھر پڑوسیوں کی خواتین نے بال منڈھ کر منہ پر کالک ملی اور گلی گلی پھرایا.
مقامی میڈیا کے مطابق ملزمان کے ایک 16 سالہ نوجوان رشتے دار نے متاثرہ خاتون کی جانب سے شادی کی پیشکش ٹھکرانے پر ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کرلی تھی.
283