(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی ( پی ایچ اے ) کی جانب سے مون سون شجر کاری مہم کے دوران لاہور میں ایشیا کا سب سے بڑا میاواکی جنگل لگایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر لاہور میں جنگلات لگانے کا بڑا منصوبہ تیار کر لیا گیاہے۔جنگل چائنا پارک نزد سگیاں پل پر 100 کنال اراضی پر لگایا جائے گا۔ شہر میں درختوں کی بے دریغ کٹائی کر کے ماحول کو تباہ کیا گیا، وزیراعظم کے وژن کے مطابق پاکستان کو گرین اور کلین بنائیں گے اور پودے لگا کر سموگ اور ماحولیاتی آلودگی پرقابو پائیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی لبرٹی میں پنجاب حکومت کی جانب سے میاواکی طریقہ کار کے تحت ہزاروں درخت لگائے گئے تھے۔