جہاں قانون کی حکمرانی نہ ہو وہ معاشرے تباہ ہو جاتے ہیں.چیئرمین عمران خان کا سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب 147

جہاں قانون کی حکمرانی نہ ہو وہ معاشرے تباہ ہو جاتے ہیں.چیئرمین عمران خان کا سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جہاں قانون کی حکمرانی نہ ہو وہ معاشرے تباہ ہو جاتے ہیں، پہلے انصاف قائم ہوتا ہے پھرخوشحالی آتی ہے، آج جو ملک ترقی یافتہ ہیں وہاں قانون کی حکمرانی ہے اور جن ملکوں میں انصاف نہیں ہے وہ غریب ہیں۔آپ ﷺ نے مدینہ کی ریاست میں تعلیم کے اوپر زور دیا آپ ﷺ نے جنگ بدر کے قیدیوں کو مسلمانوں کو تعلیم دینے بدلے رہا کیا، تعلیم کسی بھی معاشرے کا بنیادی جز ہے۔جو لوگ ایمان لے آئے اللّه ان کے خوف دور کر دیتا ہے، جیسے جیسے میں نے نبی ﷺ کی زندگی کو پڑھنا شروع کیا، سیرت النبی ﷺ کو سمجھنا شروع کیا تو آہستہ آہستہ میرے خوف کے بت دور ہوتے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں