پاک و افغان ون ڈے سیریز کہاں ہونے جا رہی ہے ؟ 300

پاک و افغان ون ڈے سیریز کہاں ہونے جا رہی ہے ؟

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

پاک و افغان کرکٹ ٹیموں کے درمیان شیڈول ون ڈے سیریز سری لنکا میں ہونے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ سیریز کی میزبانی سری لنکا میں کرے گا اور سیریز مہندا راجہ پاکسا انٹر نیشنل کرکٹ سٹیڈیم ہمبنٹوٹا میں ہوگی۔افغانستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا میں سیریز کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے اور معاملات طے ہونے پر سیریز کا وینیو اور شیڈول پی سی بی سے شیئر کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق سیریز  یکم سے پانچ ستمبر تک ہونے کا امکان ہے اور دونوں ممالک کی سیریز میں تین ون ڈے شامل ہیں۔افغانستان نے سیریز کیلئے ون ڈے سکواڈ کا اعلان گزشتہ روز کیا تھا۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں