215

معروف بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ان کی نِک جونس سے علیحدگی ہو گئی ہے

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

پریانکا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اُن کا نام “پریانکا نِک جونس” تھا جو انہوں نے تبدیل کرکے نِک کا نام ہٹا دیا ہے.
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ چہ مگوئیاں اس وقت شروع ہوئیں جب دیکھا گیا کہ پریانکا نے انسٹاگرام پر موجود اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے نام تبدیل کرلیا ہے.
خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس سال 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور یہ جوڑی بالی وڈ کی پسندیدہ جوڑیوں میں سے ایک ہے.
تاہم تاحال ان خبروں پر پریانکا چوپڑا اور اُن کے شوہر کی جانب سے کسی قسم کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں