316

معروف اداکارہ اسٹیج کی نامور ڈانسر شیزہ بٹ کو بھتہ خوروں کی جانب سے جان کو خطرہ شیزہ بٹ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئی آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور واقعہ کا نوٹس لیں

لاہور (ایچ ایم فیاض)اسٹیج، ٹی وی کی معروف اداکارہ ،ڈانسر شیزہ بٹ کی دہائی بھتہ خور جان کے دشمن بن گئے جان سے مارنے کی دھمکیاں شیزہ بٹ کی پریس کانفرنس تفصیلات کے مطابق اسٹیج کی معروف ڈانسر شیزہ بٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ چند سال قبل کراچی سے آنے والا عبدالحمید عرف مٹھو بٹ  میرا مداح  بن کر پہلے میرے گھر تک پہنچا پھر میری زندگی میں آیا میرے قریب ہو کر اس نے بلیک میل کرنا شروع کیا شیزہ بٹ نے کہا عبدالحمید عرف مٹھو بٹ اور قادر نامی شخص ساتھیوں سمیت عرصہ دراز سے مجھ سے بھتہ لے رہا ہے دوران پریس کانفرنس  صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوا مجھ پر فائرنگ کی گئی خوش قسمتی سے بچ گئی فائرنگ کی اطلاع پولیس کو دی گئی 

ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی لیکن وہ دفعات نہیں لگائی گئی جس کا ملزمان کو خوف ہو ملزمان ایف آئی آر واپس لینے کے لیے دھمکیاں دے رہے ہیں میری جان کو خطرہ ہے ملزمان بااثر اور طاقتور ہیں وزیر اعلی پنجاب ،آئی جی پنجاب، اور سی سی پی او لاہور واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائیں اگر مجھے تحفظ نہ ملا تو ماضی کی اداکاروں کے ساتھ جو کچھ ہوا ہے میرے ساتھ بھی ایسے ہی ہوگا قسمت بیگ کی طرح بھتہ خور مجھے بھی مار دیں گئے  شیزہ بٹ کے وکیل  ملک فہیم کھوکھر نے کہا کہ شیزہ بٹ اس وقت ذہنی دباو کا شکار ہوچکی ہے کیونکہ ملزمان  چاہتے ہیں کہ شیزہ بٹ ان کے حکم کےمطابق کام کرئے ترجمان شیزہ بٹ ملک فہیم کھوکھر نے کہا شیزہ بٹ نے اب تک جتنا پیسہ کمایا اس کا نصف ملزمان بھتہ کی شکل میں اس سے لے چکے ہیں 

نوٹ —ادکارہ شیزہ بٹ اپنے اوپر ہونے والے قاتلانہ حملہ کے بارے پریس کانفرنس کے دوران تفصیلات بتا رہی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں