In Swat Nishat Chowk, a huge protest rally was held against the illegal demolition of the Secretariat of the Welfare Organization of Gujjar Qaum and other oppressed sections based on the prejudice of the provincial government and the Chief Minister of Gujjar Qaum. 228

فلاحی تنظیم کے آفس کو غیر قانونی طور پر مسمار کرنے کے خلاف ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

سوات نشاط چوک میں گوجر قوم کے صوبائی حکومت اور وزیر اعلی کے تعصب پر مبنی غیرقانونی طور پر گوجر قوم اور دیگر پسے ھوئے طبقات کے فلاحی تنظیم کے سیکرٹریٹ کو غیر قانونی طور پر مسماری کے خلاف ایک بہت بڑے احتجاجی جلسہ کیا گیا جلسہ سے گوجر یوتھ فورم پاکستان کے مرکزی چیئرمین چوہدری افتخار احمد برسہ اور دیگر ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع بشمول ملاکنڈ ایجنسی کے رھنماوں نے خطاب کیا اور فوری معافی مانگنے اور سیکرٹریٹ کو اصل شکل میں دوبارہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا جلسے سے اپنے اختتامی اور اھم خطاب گوجر قوم کے بڑے رھنماء ملک محمد ایوب خان نے سردار قوم الحاج رضا خان کے نمائندے کے حیثیت اور قوم کے ترجمانی کرتے ھوئے وزیر اعلی خیبر پختون خواہ محمود خان کو کہا کہ انگریز کے چمچوں نے شائد آپ کو غلط رپورٹ کیا ھوگا آپ فوری طور پر حقیقت پر مبنی رپورٹ منگوا کر 30 جون تک خود گوجر قوم کے مشران سے ملک کر انصاف پر مبنی فیصلہ کرے اور قوم کے زخموں پر مرہم پٹی رکھے اور گوجر قوم اور ان کے مرکز جوکہ سماجی فلاحی اور تعلیمی سرگرمیوں کے لئے اور دیگر اقوام کے اصلاح کا مرکز تھا بحال کرے ھمارے خدشات دور کرے بڑے ہونے کا کردار ادا کرے اگر 30جون تک یہ مسلہ حل ھوگیا تو ٹھیک ورنہ 2جولائی کو تمام اضلاع کے تمام سیاسی جماعتوں کے مشران کے ساتھ ملکر ھر ضلع کے ڈیپٹی کمشنر کے آفس ملاکنڈ ڈویژن کے کمشنر اور صوبائی اسمبلی کے گھیراؤں پر مجبور ھوں گے اور اس تمام تر کی زمہ داری صوبائی حکومت اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن پر ھوں گے
انھوں نے کہا کہ ھمارا امتحان اور وطن سے سے محبت امن پسندی کو ھماری کمزوری مت سمجھیں یہ ملک ھمارے آباواجداد کی قربانیوں سے حاصل کیا گیا ملک ھے ھم اپنے ملک اور اس کے امن کو ھرچیز پر مقدم کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ جو ھوا بلکل غیرقانونی ھوا اور اس کی 30جون تک حل ھوناچاھئے ورنہ دمادم مست قلندر پر مجبور ھوں گے انھوں نے تمام سیاسی جماعتوں کے مشران جماعت اسلامی،پاکستان پیپلزپارٹی،عوامی نیشنل پارٹی،جمعیت علماء اسلام اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی مشران کا اظہار یکجہتی پر اپنے طرف سے اور اپنے گوجر قوم کے طرف سے خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا تمام سیاسی جماعتوں نے حکومت کے ظلم پر ھمارے ساتھ خود آکر یکجہتی کا اظہار تمام کا شکریہ ادا کیا آخر میں ملک و قوم کی ترقی اور امن و امان کے لئے دعاء بھی کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں