Meteorological Department has forecast more monsoon rains 189

اس بار عید پر موسم کیسا ہو گا؟

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

محکمہ موسمیات نے اتوار سے بدھ کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔ مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔عیدالضحیٰ بھی 21 جولائی بروز بدھ کو منائی جائے گی ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار سے بدھ کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، منڈی بہاءالدین، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، دیر، سوات، بونیر، کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، وزیرستان، کرم، بنوں، کوہاٹ ، لکی مروت، ٹانک، کرک، ڈیرہ اسماعیل خان اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔اس دوران کہیں کہیں پرشدید موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ پیرسے جمعرات کے دوران بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ملتان، خانیوال، ساہیوال، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، سبی، نصیرآباد، جعفر آباد، کوہلو، لورالائی، بارکھان، ڑوب، موسیٰ خیل، کوئٹہ، زیارت، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبد اللہ، لاڑکانہ، سکھر، جیکب آباد، تھر پارکر، سانگھڑ، عمر کوٹ اور میر پور خاص میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں