یومِ شہداء کے موقع پر تمام شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں 245

یومِ شہداء کے موقع پر تمام شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔وزیر اعظم عمران خان

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

“یومِ شہداء کے موقع پر ہم اہلِ کشمیر کیساتھ اور 13جولائی1931کے ان 22شہداءکو سلام پیش کرتےہیں جو ڈوگرہ مہاراجہ کےسپاہیوں کیجانب سےپر امن مظاہرین پرگولیاں برسائے جانے پر منصبِ شہادت پر فائز ہوئے۔بھارتی جبر اور غیرقانونی تسلط کیخلاف کشمیریوں کی جدوجہدمزاحمت اورقربانیوں کی تاریخ سے عبارت ہے
مزاحمت کی یہ بے خوف اور آزاد روح پوری طرح زندہ ہےکہ کشمیری مرد و زن غیر قانونی بھارتی تسلط کیخلاف پیہم صف آراء ہیں۔ اس منصفانہ جدوجہد میں پاکستان اہلِ کشمیر کے ساتھ ہے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں انہیں ان کا حقِ خود ارادیت ملنے تک کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں