We are grateful to Saudi Arabia and the international world in this difficult time 226

مشکل گھڑی میں سعودی عرب اور بین الاقوامی دنیا کے شکرگزار ہیں ۔ اسحق ڈار

رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

الریاض سعودی عرب بدھ 14 ستمبر 2022 کو مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افئیرز نے لندن سے سعودی عرب میں موجود پاکستان مسلم لیگ ن کی نئ منتخب قیادت کے ساتھ ایک خصوصی زوم میٹنگ کا اہتمام کیا جسکا انتظام چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک نے کیا۔ اسمیں خصوصی شرکت سینیٹر و صدر اسحاق ڈار اور جنرل سیکریٹری چوھدری نور الحسن تنویر نے کی۔
میٹنگ میں اس بات کو خصوصی طور پر سراہا گیا کہ خادم الحرمين الشريفين کنگ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنی عوام سے اپیل کی ہے کہ برادر اسلامی ملک پاکستان کو اس مصیبت کی گھڑی میں دل کھول کر امداد کریں۔ یہ سیلاب میں گھِرے پاکستان کے لئے ایک برادرانہ خدمت ہے۔ مسلم لیگ ن سعودیہ نے ملک سلمان بن عبدالعزیز کو خراج تحسین پیش کیا۔
زوم میٹنگ کا آغاز ڈاکٹر محمود احمد باجوہ نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اور اصغر چشتی صاحب نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی گئی۔ میزبانی سینئر نائب صدر محمود الحق ڈوگر نے کی۔ انہوں نے سب مہمانوں کو خوش آمدید کیا۔
مقررین میں صدر مسلم لیگ ن سعودی عرب سعید شیخ ، چئیرمین مسلم لیگ ن سعودیہ اکرم گجر ، مرکزی جنرل سیکریٹری ملک منظور الحق اعوان شامل تھے جنہوں نے نئے منتخب ممبران کو مبارکباد دی اور کہا کہ ہم سب ملکر قائد نوازشریف اور پارٹی مسلم لیگ ن لیگ کیلئے متحد رہ کر کام کریں گے ، اور سبکو ساتھ لیکر چلیں گے جو دوست ناراض ہیں انکے گھر جا کر انکو منائیں گے۔ اور جو زمہ داری ملی ہے اسکو بخوبی نبھائیں گے۔
دیگر مقررین سرپرست اعلی پروفیسر محمود احمد باجوہ ، سرپرست مسعود پوری ، سرپرست راجہ کمال نے کہا کہ قیادت نے سب کو اکٹھا کیا ہے ان شاء اللہ ملکر ساتھ چلیں گے۔
انہوں نے درخواست کی کہ سعودیہ حکومت نے جو فنڈ جمع کروانے کیلئے ویب سائٹ قائم کی ھے اس میں تمام پاکستانی سیلاب زدگان کے لئے دل کھول کر امداد کریں اور پیسے ڈپازٹ کریں ۔
جوائنٹ سیکرٹری طارق عزیز ، ڈپٹی سیکریٹری طارق جنید ، سوشل میڈیا ھیڈ سائرہ شمس نے بھی قیادت کا شکریہ ادا کیا ۔ کہ انکی کوشش سے مسلم لیگ ن متحد ہوئی۔ اور سعودیہ حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا کہ پاکستان کی ہر مشکل وقت میں مدد کی۔
سینئر نائب صدر خالد اکرم رانا ، نائب صدر ناصر محمود نے کہا کہ ماضی میں مرزا الطاف صاحب نے مسلم لیگ ن سعودیہ کو بھرپور طریقے سے چلایا ۔ آج وہ اس نئی قیادت کو خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ سب ایک دوسرے کو ساتھ لیکر چلیں گے۔
سینٹرل ورکنگ کے ممبر فیض رسول ، عدنان بٹ ، مخدوم امین تاجر اور اصغر چشتی نے بھی قیادت کا شکریہ ادا کیا ، اور کہا کہ وہ پہلے پیچھے رہ کر حمائت کرتے رہے اب قیادت نے انکو کمیٹی کا حصہ بنایا ہے وہ بھرپور کام کریں گے۔
اسحاق ڈار صاحب نے اپنے خطاب میں خادم الحرمين الشريفين کنگ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کا اس مشکل وقت اور سیلاب کے زریعے تباہی میں پاکستان کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا ، سعودیہ نے ہمیشہ پاکستان کی مشکل حالات میں مدد کی ہے۔ وزیر اعظم شہبازشریف بہت مشکل حالات میں حکومت چلا رہے ہیں قائد نوازشریف اور انکی ٹیم لندن سے حکومت کو مکمل مدد و رہنمائی فراہم کررہی ہے۔ ہم پاکستانیوں کو بھی چاہئے کہ ملکر پاکستان کی مدد کریں ۔ انہوں نے سعودیہ کی نئی تنظیم کو مبارکباد دی اور صدر کو کہا کہ وہ سبکو ساتھ لیکر چلیں اور ناراض لوگوں کے بھی تحفظات سنے ہیں انشاءاللہ جو لوگ رہ گئے ہیں انکو کچھ ماہ کے بعد صدر و جنرل سیکریٹری کی مشاورت سے شامل کیا جائے گا ۔ ابھی اس ٹیم کو کامیاب بنائیں ۔ انہوں نے بیرسٹر امجد ملک صاحب اور نور الحسن تنویر کو بھی مبارکباد دی کہ انہوں سعودیہ کیلئے بہترین ٹیم مرتب کی جوکہ ایک مشکل کام تھا۔
اس موقعہ پر صدر سعید شیخ نے اسحاق ڈار صاحب کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنے قیمتی وقت میں سے ہمیں وقت دیا۔
صدر مسلم لیگ ن شیخ سعید احمد نے کہا کہ وہ ان شاء اللہ تمام ٹیم کو ساتھ لیکر چلیں گے قیادت نے جو زمہ داریاں دیں ہیں انکو بخوبی نبھائیں گے۔
جنرل سیکریٹری چوھدری نور الحسن تنویر نے کہا کہ وہ تمام ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور جس طرح بیرسٹر امجد نے محنت کی وہ قابل دید ہے اور امید کرتے ہیں تمام لوگ اپنے خدشات و تحفظات بھلا کر مسلم لیگ ن کو اوورسیز میں کامیاب بنائیں گے۔ اور ایک اچھی تنظیم کے طور پر متحد رہ کر کام کریں گے ، انہوں نے سعودیہ حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مشکل وقت میں پاکستانیوں کی مدد کی۔
بیرسٹر امجد ملک نے تمام نئی ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ سعودیہ کی تنظیم سازی میں سال بھر سے زیادہ لگا ہے ہر دھڑے سے اور باہر سے بھی فیڈ بیک لیا گیا اور یہ ایک طویل مرحلہ تھا ۔ جو لوگ ناراض ہیں انکو بھی موقع دیا کہ وہ اپنی بات کریں ، اس ٹیم کا قیام دو سال کیلئے ہوا ہے ۔ جو چھوٹے عہدے پر موجود تھے انکو سینئر عہدوں پر ترقی دی گئی ، تمام دھڑوں کو اس میں نمائندگی دی گئی۔ ان شاء اللہ سب ملکر کام کریں گے۔
آخر میں صدر سعید شیخ صاحب نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا کہ انکی شرکت سے یہ میٹنگ کامیاب ہوئی ، تمام دوستوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ اس میٹنگ کو کامیاب بنانے کیلئے بیرسٹر امجد ملک ، محمود ڈوگر اور احسن مسعود کا شکریہ ادا کیا۔
آخر میں ڈاکٹر محمود باجوہ صاحب نے دعا کروائی جس میں پاکستان ، سعودی عرب اور انکے عوام کی بھلائی کے لئے دعا کروائ گئ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں