Wasim Khatri from Pakistan reached the finals of the Scrabble Championship 217

پاکستان سے تعلق رکھنے والے وسیم کھتری اسکریبل چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

رپورٹ مہوش ظفر ( تازہ اخبار پی این پی نیوز ایچ ڈی )

پاکستان کے شہر کراچی سے تعلق رکھنے والے وسیم کھتری نے امریکہ میں ہونے والی اسکریبل چیمپئن کے مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ،اسکریبل چیمپئن شپ کے 28 میں سے 19 گیمز جیت کر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔
اور ان کے مدمقابل آسٹن شن نے بھی 28 میں سے 19 گیمز ہی جیتے ہیں۔
وسیم کھتری اور آسٹن شن کے درمیان بیسٹ آف 5 کا مقابلہ ہوگا۔
اور اب دونوں ہی فائنل کھیلنے کے لئے تیار ہیں۔
مقابلہ شمالی امریکہ میں جاری ہے یہ چیمپئن شپ جس میں
چار سو سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔
جس میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے وسیم کھتری ٹاپ 2 میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوچکے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں