Violence against a trader in Nankana Sahib, Punjab for not paying extortion 195

پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب میں بھتہ نہ دینے پر تاجر پر تشدد

رپورٹ ایچ ایم فیاض ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب میں رائس ایکسپورٹر کو برہنہ کر کے تشدد کیا گیا، ملزمان بھتہ بھی مانگتے رہے۔ چاول کے تاجر ذوالفقار کو ملزم اصغر سمیت 11 افراد برہنہ کرکے تشدد کرتے رہے۔ ملزمان نے موقع پر فائرنگ بھی کی.

واقعے کے فوری بعد ہمارے پی این پی نیوز ایچ ڈی پنجاب کے بیوروچیف ایچ ایم فیاض نے اس مسئلے کو اجاگر کیا اور متعلقہ حکام سے کارروائی کی درخواست کی جس پر پولیس نے ایکشن لیا.
ننکانہ صاحب پولیس ترجمان کے مطابق تاجر ذوالفقار پر تشدد کے کیس میں اطلاع ملتے ہی ایف آئی آر درج کر لی گئی تھی۔
ننکانہ پولیس نے5 میں سے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، مقدمے میں نامزد پانچویں ملزم نے عدالت سے حفاظتی ضمانت کروالی ہے.
دوسری جانب واقعہ کے خلاف رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے بھی احتجاج کیا، اس موقع پر ایسوسی ایشن کے چیئرمین علی حسام اصغر کا کہنا تھا کہ انصاف نہ ملا تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں