شہید بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کا ڈیرہ اسماعیل خان میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ویڈیو پیغام 207

شہید بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کا ڈیرہ اسماعیل خان میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ویڈیو پیغام

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

سلیکٹڈ عمران خان نے ملک کو برباد کردیا ہے، عمران خان نے اپنی غلط پالیسیوں کی وجہ سے معیشت کو تباہ کردیا ہے، عمران خان نے زراعت کا خانہ خراب کردیا ہے، صنعتیں بند ہورہی ہیں، غربت عروج پر ہے، مہنگائی حد سے بڑھ چکی ہے، لوگ دو وقت کی روٹی کے لئے ترس رہے ہیں، مریض دوائی تک نہیں خرید سکتے، ایک جانب وہ لوگ بھی ہیں جو دین کا سہارا لے کر عوام کو آپس میں لڑواتے ہیں اور دوسری جانب پی پی پی ہے، پاکستان پیپلزپارٹی ملکی ترقی کے لئے کام کرتی ہے، عوام کی فلاح کا سوچتی ہے، ہم نے اس ملک کو آئین دیا، ملکی دفاع مضبوط کیا اور اس ملک کے خاطر شہادتیں بھی قبول کیں، ہم نے بینظیر کارڈ کا اجراء کیا، اقتصادی راہداری کی بنیاد رکھی، میں آپ سے وعدہ کرتی ہوں کہ ہم ملک کو مزید ترقی یافتہ اور مضبوط بنائیں گے، ہم عوام کو حقوق دیں گے، معیشت بہتر کریں گے، عوام ہمارا ساتھ دیں، 13 فروری کو پاکستان پیپلزپارٹی کو ووٹ دیں، تیر پر ٹھپہ لگاکر فیصل کریم کنڈی کو کامیاب کریں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں