رپورٹ( اشفاق احمد نمائندہ خصوصی تحصیل شاہ پور ضلع سرگودھا)
تفصیلات کے مطابق تقریباً تین سال قبل شاہپورسٹی کا رہائشی محمد شفیق ڈاکخانہ شاہپورصدر میں بطور پوسٹ ماسٹر تعینات تھا۔ اپنی تعیناتی کے دوران اس نے دھوکہ دہی اور کرپشن کرتے ہوئے ریٹائرڈ فوجیوں اور دیگر کھاتہ داروں کے تقریباً سوا کروڑ روپے اکاؤنٹس سے نکلوا کر خوردبرد کرلیے اور فرار ہوگیا۔ فراڈ کا پتہ چلنے پر محکمانہ انکوائریوں کا سلسلہ دراز ہوتا گیا لیکن وعدے وعید کے باوجود کھاتہ داران کو رقوم کی ادائیگی نہیں کی گئی۔ حالانکہ فراڈ محکمہ پوسٹ آفس کے ملازم نے کیا ہے جسکی تمام تر ذمہ داری محکمہ پر عائد ہوتی ہے۔دوسری جانب کھاتے داروں کے کہنا ہے کہ ہمارے بچوں کی شادیاں، کاروبار اور چھت کا آسرا چھن چکا ہے۔ہم آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہماری زندگی کی جمع پونجی فوری طور پر واپس کی جائے۔ اور جو افسران و اہلکاران اس مکروہ کام میں ملوث ہیں ان کے خلاف مکمل تحقیق کرتے ہوئے سخت سزا دی جائے۔