وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ درجنوں ممالک میں چین کی ویکسین لگائی جارہی ہے،ملک میں فائزر ویکسین کی محدود تعداد ہے، فائزر ویکسین مخصوص افراد کو لگائی جارہی ہے۔
اسد عمر نے ویکسینیشن سینٹر کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پمز میں رش کم ہونے کی وجہ سے ویکسینیشن سینٹر بڑھا دیے ہیں۔ملک کے ایوان صنعت وتجارت کو ویکسین کے حوالے سے تعاون کا کہا۔
اسد عمر نے کہا کہ مالز میں ویکسین کا آغاز اچھا ہے،مالز کا کاروبار بہت متاثر ہوا ہے، کاروبار کھولنا چاہتے ہیں، آئندہ ہفتے فلاحی اداروں کے ساتھ اجلاس ہے۔
