12 million doses of anti-code vaccine have been given across the country: Dr. Faisal 716

سعودی عرب جانے والے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے حکومت پاکستان نے ایک بار پھر ویکسنیشن کے حوالے سے اپنی پالیسی تبدیل کر دی.

سٹاف رپورٹ(پاک نیوز پوائنٹ )

سعودی عرب جانے والے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کو آج سے ایسٹرازینکا لگے گی
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب جانے والے 18 سال سے زائد عمر کے افراد آج سے ایسٹرازینیکا ویکسین لگوا سکتے ہیں۔
منگل کو نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ایسٹرازینیکا اور فائزر ویکسین کی منظوری دی ہے لہٰذا سعودی عرب مزدوری کے لیے جانے والے افراد اپنی دستاویزات دکھا کر ایسٹرازینیکا ویکسین لگوا سکتے ہیں.اس سے قبل ، مئی میں ، پاکستانی صحت کے حکام نے 40 سال سے کم عمر لوگوں کے لئے آکسفورڈ کے استعمال پر پابندی عائد کردی تھی۔
انہوں نے کہا کہ آج سے سعودی عرب جانے والے 18 سے زیادہ عمر کے لوگ ایسٹرازینیکا لگوا سکیں گے۔ اس کے لیے انہیں اپنی دستاویزات دکھانا ہوں گی، اگر کسی گاؤں میں ایسٹرازینیکا دستیاب نہیں تو لوگ بڑے شہروں سے ویکسین لگوائیں.
ڈاکٹر فیصل سلطان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت اپنی منظور شدہ ویکسین دنیا میں تسلیم کرانے کو یقینی بنائے، عالمی ادارہ صحت کی منظور شدہ ویکسین کے حوالے سے سعودیہ عرب سے گفتگو جاری ہے.سائنوویک اور سائنو فام سعودی عرب کی منظورشدہ ویکسین فہرست میں شامل نہیں.سعودی عرب نے صرف فائزر / بائیو ٹیک ، موڈرنا ، آسٹرا زینیکا ، اور جانسن اینڈ جانسن ویکسینوں کی منظوری دی ہے ، جب کہ پاکستان میں زیادہ تر چینی ویکسین استعمال کی جارہی ہیں۔
خیال رہے کہ گذشہ روز حکومت پاکستان نے ایک بار پھر ویکسنیشن کے حوالے سے اپنی پالیسی تبدیل کرتے ہوئے ایسٹرازینیکا ویکسین 40 سال سے کم عمر افراد کو بھی لگانے کی اجازت دے دی ہے جبکہ فائزر ویکسین صرف کمزور قوت مدافعت رکھنے والے اور موزی بیماری میں مبتلا فراد کو لگانے کا فیصلہ کیا ہے.

Speaking on a private channel program on Tuesday, Dr. Faisal Sultan said that Saudi Arabia has approved the AstraZeneca and Pfizer vaccines, so those who go to Saudi Arabia for labor can get the AstraZeneca vaccine by showing their documents. In May, Pakistani health authorities banned the use of Oxford for people under the age of 40.
سعودیہ جانے والے اپنی دستاویزات دکھا کر آج سے اسٹرازنیکا لگوا سکتے ہیں، فیصل سلطان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں