انٹرویواہم خبریںبین الاقوامیبین الاقوامی خبریںتصاویر اور مناظردلچسپ و عجیبملٹی میڈیا

امریکہ میں ویزا شرائط مزید سخت، درخواست گزاروں کی 5 سالہ سوشل میڈیا سرگرمیوں کی جانچ لازمی

اسٹاف رپورٹ :پی این نیوز ایچ ڈی

امریکہ نے ویزا پالیسی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے درخواست گزاروں کی گزشتہ پانچ برس کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کی مکمل جانچ کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ اس حوالے سے امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن (CBP) کی جانب سے نوٹس فیڈرل رجسٹر میں شائع کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اس پالیسی کو باضابطہ حیثیت حاصل ہو گئی ہے۔

نئے فیصلے کے مطابق امریکی سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز (USCIS) ویزا کے خواہش مند افراد کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لے گی تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا درخواست دہندگان نے گزشتہ برسوں کے دوران امریکا مخالف، یہود مخالف یا دہشت گردی سے متعلق کسی قسم کا مواد شیئر، پسند (لائیک) یا اس کی ترویج تو نہیں کی۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد قومی سلامتی کو یقینی بنانا اور ایسے عناصر کی نشاندہی کرنا ہے جو امریکا کی سلامتی یا سماجی ہم آہنگی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ تاہم پالیسی میں اس بات کی واضح وضاحت نہیں کی گئی کہ کن سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا احاطہ کیا جائے گا اور کن سرگرمیوں کو قابلِ اعتراض تصور کیا جائے گا۔
فیڈرل رجسٹر میں شائع نوٹس میں یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ اس نئی پالیسی پر عملی طور پر کب سے عمل درآمد شروع ہوگا، تاہم ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے ویزا درخواستوں کے عمل میں مزید سختی اور تاخیر کا امکان ہے۔

امیگریشن امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی شرائط کے بعد ویزا کے خواہش مند افراد کو اپنی آن لائن سرگرمیوں کے حوالے سے زیادہ محتاط رہنا ہوگا، کیونکہ سوشل میڈیا مواد اب ویزا فیصلوں میں اہم کردار ادا کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے