Unique case registered in the history of Punjab Police 227

پنجاب پولیس کی تاریخ میں انوکھا مقدمہ درج

رپورٹ لاہور،ایچ ایم فیاض : ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

لاہور راوی روڈ کے رہایشی ضعیف شخص کا جوتا چوری ہونے کا مقدمہ درج کر پنجاب پولیس نے تاریخ رقم کر دی جوتے کا ایک پاؤں گھر سے چوری ہونے کی شکائت لیکر اقبال نامی شخص تھانہ شفیق آباد پہنچ گیا نامعلوم چور کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز تو کردیا لیکن جوتا چوری ہونے کی ایف آئی آر درج ہونے پر کئی سوالیہ نشان پیدا ہوگئے کیا پنجاب پولیس غریبوں کی ہمدرد ہو گئی ہے ؟ یا پھر سیاسی کشیدگی کی طرف سے توجہ ہٹانے کے لیے جوتا چوری ہونے کی ایف آئی آر درج کر کے ایک نئی بحث کا آغاز کیا گیا ہے ؟کیا واقعی پنجاب پولیس بااختیار ہو گئی ہے ؟ ایک عام آدمی کی شنوائی ہو سکتی ہے ؟پنجاب پولیس ویسے تو ڈکیتی، چوری، لڑائی جھگڑے جیسے کئی واقعات کی ایف آئی آر اتنی آسانی سے درج نہیں کرتی لیکن ایک ایسا شہری جو مفلوک الحال تن تنہا گھر میں اکیلے زندگی گزار رہا ہو اس کی درخواست پر جوتا چوری ہونے کی نامعلوم چور کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے محکمہ پولیس پر سوالیہ نشان چھوڑ دییے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں