(سٹاف رپورٹ ،چوکی مستی خان لودھراں پنجاب)
چوکی مستی خان ویلفئیرارگنائزیشن اور دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاونڈیشن( FGRF ) کے تحت موضع چوکی مستی خان تحصیل کہڑورپکا میں 200 پودے لگائے گئے عید کے دوسرے دن چوکی مستی خان ویلفئیر ارگنائزیشن اور دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاونڈیشن( FGRF ) کے تحت موضع چوکی مستی خان تحصیل کہڑورپکا میں 200 پودے لگائے گئے ، ماسٹر مختار خان بلوچ،شاہ زیب خان ملیزئی،مرتضیٰ خان بلوچ، مصطفیٰ خان بلوچ، عمر دراز سوشل میڈیا ہیڈ چوکی مستی خان،اے ڈی خان ،محمد آصف شبیر، اہل علاقہ سماجی ،سیاسی، مذہبی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ارشد حسن مدنی عطاری ریجنل ہیڈ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی ملتان کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ عزوجل یہ سلسلہ مزید بھی جاری رہے گا ۔اپ بھی اگے بڑھیں اور ہمارہ ساتھ دیں۔دبئی سے آئے غلام حسین خان کا کہنا تھا کہ پودا لگانا ہے درخت بنانا ہے،جس طرح سے عالمی دنیا میں ماحولیات پر اثر انداز ہو رہا ہے۔ دبئی سے آے غلام عباس کا کہنا تھا کہ ہم اپنے علاقے پر اس پر کام کرنا چاہیے۔جتنا زیادہ ہو درخت لگائیں۔منظور خان بلوچ کا کہنا تھا کہ درخت لگانا ثواب کا کام ہے اس سے ہمیں ہماری آنے والی نسلوں کو فائدہ ہوگا۔مختار خان بلوچ کا کہنا تھا کہ اس سے ہماری آنے والی نسلوں کو بہت فائدہ ہوگا۔ماحولیات پر ایک اچھا اثر پڑے گا اور ہماری گاؤں کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا۔آخر میں چیئرمین چوکی مستی خان ویلفیئر آرگنائزیشن اشفاق فرید خان بلوچ کا کہنا تھا کہ تمام اہلیان چوکی مستی خان کے نوجوانوں بچوں اور بزرگوں کا شکریہ جنہوں نے شجر کاری مہم میں حصہ لیا۔ FGRF دعوت اسلامی کی طرف سے ارشد حسن کا بہت بہت شکریہ جنہوں نے پودے مہیا کیے۔ ان شاء اللہ آنے والوں سالوں میں اس یونین کونسل کو مثالی یونین کونسل بناٸیں گے۔ شاہزیب خان ملیزٸی کی محبتوں کے مشکور ہیں جنہوں نے قیمتی وقت دے کر ہماری حوصلہ افزاٸی فرماٸی۔
