یو سی اڑتالیس کا سیکرٹری کو کسی قسم کا کوئی خوف نہیں یوسی صدر امجد حسین عرف جانی کا الزام  295

یو سی اڑتالیس کا سیکرٹری کو کسی قسم کا کوئی خوف نہیں یوسی صدر امجد حسین عرف جانی کا الزام 

(رپورٹ لاہور -ایچ ایم فیاض – تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ)

حلقے کی عوام کا کوئی کام پیسے لیے بغیر نہیں کیا جا رہا ہے ڈیتھ سرٹیفیکٹ بنوانے پر بھی شہریوں سے رشوت لی جا رہی ہے –امجد حسین عرف جانی 

حلقہ پی پی ایک سو پچاس کی یونین کونسل اڑتالیس راوی روڈ میں رشوت کا بازار گرم حلقے کی عوام کا ڈیتھ سرٹیفیکٹ بنوانے سے لیکر ہر قسم کا عوامی کام بغیر پیسے دیئے نہیں ہو رہا ان خیالات کا اظہار یو سی اڑتالیس کے صدر امجد حسین عرف جانی نے وائرل ہونے والے اپنے وائس میسج میں کیا امجد حسین عرف جانی کے مطابق عوامی خدمت کرنے کا جذبہ لیکر پی ٹی آئی میں شمولیت کی وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کو لیکر بحثیت یو سی صدر حلقے کی عوام کا کام اپنی جیب سے کر رہا ہوں امجد حسین عرف جانی نے سیکرٹری یوسی اڑتالیس رانا عظمت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں اس سے بڑا ظلم اور کیا ہو سکتا ہے کہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنوانے کے لیے بھی غیر قانونی بھاری رشوت کا تقاضہ کیا جا رہا ہے امجد حسین عرف جانی نے اپنا دفتر بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اس بات کا عزم کیا کہ جسطرح پہلے عوام کی خدمت کر رہا تھا اب بھی اسی طرح خدمت جاری رکھوں گا انہوں نے کہا میرے استعفی کے بغیر  صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا نام استعمال کرتے ہوئے ایک ایسے بندے کو یو سی کا صدر نامزد کیا گیا جس کا کوئی عہدہ نہیں ہے  

نوٹ —یو سی صدر امجد حسین عرف جانی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

یو سی اڑتالیس کا سیکرٹری کو کسی قسم کا کوئی خوف نہیں یوسی صدر امجد حسین عرف جانی کا الزام ” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں