journalists and community dignitaries 319

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں معروف متحرک پاکستانی شخصیت ارشد تبسم کی جانب سے شہر ریاض کے معروف صحافی زاہد شریف کے اعزاز میں عشائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صحافیوں اور کمیونٹی اکابرین نے شرکت کی

( رپورٹ ، عالم خان مہمند ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میزبان ارشد تبسم نے کہا کہ زاہد شریف صحافتی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ دیار غیر میں خدمت انسانیت کا فرض ادا کرتے بھی نظر آتے ہے زاہد شریف پاکستانیوں کے سماجی اور فلاحی مسائل کو ہمیشہ اپنی تحریروں اور اپنی آواز کے ذریعے حکام بالا تک پہنچانے میں اپنا کلیدی کردار کرتے ہے
تقریب کے مہمان زاہد شریف نے کہا کہ پاکستانیوں کی ہر خدمت کو اپنا اعزاز سمجھ کر کرتا ہوں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے لیے اپنے قلم کا جہاد ہمیشہ جاری رکھو گا
تقریب سے ؛ ناصر حبیب ؛ ملک عرفان علی ، محمد وسیم ، عابد شمعون چاند ، اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے زاہد شریف کی صحافتی خدمات کو سراہا
تقریب کے آخر میں زاہد شریف کو انکی اعلی صحافتی خدمات پر اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی. زاہد شریف نے اپنا یہ اعزاز شیخ ہمایوں ریاض آف سیالکوٹ کے نام کر دیا جو خدمت حلق کا بہت کام کر رہے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں